نتیش نے کھولی اپنی زبان ،لالو کے بارے میں سخت جملے کا استعمال

میڈیا کے ڈارلنگ ہیں لالو، جو کہیں گے،وہ چھپے گا
پٹنہ(ملت ٹائمزمحمد اشفاق)
جے ڈی کوکابینہ میں شامل نہیں کرنے پربہارکے وزیراعلی نتیش کمار نے کہا ہے کہ جے ڈی یو کوشامل کرنے پرکوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کابینہ توسیع کااندازہ لگانے میں ناک ہو گئی ہے تو ٹھیکرا کہیں اور پھینک رہی ہے۔ نتیش نے کہا کہ جے ڈی یو کے کابینہ میں شامل ہونے کی جب کوئی بات نہیں ہوئی تو پھر اس پر بحث کیوں کی جا رہی ہے۔
میڈیا پر الزام لگا تے ہوئے نتیش نے کہا کہ چینل نے خودہی اس خبر کو چلایا، ہم سے کسی نے پوچھا تک نہیں اور خود ہی اب کہانی بنانے میں لگ رہے ہیں۔دراصل میڈیاکے اندازہ نہیں لگاپا نے کا خمیازہ بی جے پی-جے ڈی یو تعلقات کوبھگتناپڑرہاہے۔انہوں نے کہا کہ بہارکی ترقی پر دونوں جماعتیں سنجیدہ ہیں۔
کابینہ میں شامل نہیں کرنے کی خبر پر آرجے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کے مسلسل حملوں سے نبردآزما نتیش کمار نے کہا کہ وہ تو میڈیا کی ڈارلنگ ہیں وہ جو بھی کہتے ہیں وہ چھپے گا اور اس میں ڈارلنگ کو موقع مل گیا۔لالو پر حملہ کرتے ہوئے نتیش نے کہا کہ کس طرح کے غیر معقول اور نازیبازبان کا استعمال کیا جا رہا ہے، میں سب دیکھ رہا ہوں لیکن میرا اس پر کوئی ردعمل نہیں ہے۔