میانمار کی ظالم حکمرا ن آ نگ سان سے امن کا نوبل انعام واپس لینے کی پٹیشن پر دستخط کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ،آپ بھی بنیئے اس مہم کا حصہ کلک کیجئے لنک پر

ینگون(ملت ٹائمز)
میانما ر کی حکمران آنگ سان سوچی سے امن کا نوبل انعام واپس لینے کی پٹیشن پر دستخط کرنے والوں کی تعداد 3لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق میانما ر میں جاری روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر وہاں کی حکمران آن سان سوچی سے امن کانوبل انعام واپس لینے کی دائر پٹیشن زور پکڑتی جاری ہے اور اب تک اس پٹیشن پر دستخط کرنے والے افراد کی تعداد 3لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں قتل عام کے بعد روہنگیا مسلم خاندانوں کی بنگلا دیش آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مزید 17 ہزار افراد ریلیف کیمپوں میں پہنچ گئے اور10روز میں یہ تعداد90ہزار تک پہنچ گئی ہے ،یہی نہیں آبادیوں سے نکالے گئے 30 ہزار سے زائدمسلمان پہاڑوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

درخواست پر دستخط کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

SHARE