چین میں عیسائی مبلغین گرفتار،سرگرمیوں پر پابندی

یجنگ(ملت ٹائمز)
چین نے اپنے یہاں عیسائیت کی تبلیغ کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کاموں مصروف پادریوں پر سخت پابندی لگادی ہے ،بی بی سی کے مطابق چین میں عیسائیت کی تبلیغ کرنے والے ایک امریکی ادارے کے عہدیدار بوب فو نے بتایا کہ چینی حکومت نے صوبہ زیجیانگ میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 عیسائی مبلغوں کو گرفتار کیا جو بیرونِ ملک عیسائیت کی تبلیغ کے مشن سے وابستہ تھے، انہیں بعدازاں رہا کردیاگیا تاہم ان پر ٹیلی ویڑن چینلز کو انٹرویو دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔مذکورہ عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ شی جن پنگ کے صدر بننے کے بعد سے چین میں موجود 10 کروڑ مسیحیوں کو کڑی نگرانی کا سامنا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ زیجیانگ میں ہزاروں کی تعداد میں گھروں میں بنائے گئے پروٹیسٹنٹ چرچ موجود ہیں جن کے ممبران اکثر اپنے گھروں میں خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں۔