روہنگیائی مسلمانوں پر ہورہے مظالم و بہار سیلاب متاثرین کی باز آباد کاری کو لیکر شرد یادو سے ملاقات

نئی دہلی : ‌6؍اگست
نمائندہ کی خصوصی رپورٹ
بہار میں آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوئے لوگوں کی راحت و امداد اورانکی باز آبادکاریوں کو لیکر احمد علی صدیقی مینیجنگ ڈائرکٹر ماہنامہ پیام سدرہ میگزن چنئی کی صدارات میں ایک ٹیم راجیہ سبھا ممبر جناب شرد یا دو سے انکے گھر پر خصوصی ملاقات کی.
احمد علی صدیقی نے بہار سیلاب متاثرین کی بے یارو مدد گاری کا ذکر کرتے ہوئے وہاں فوری طور راحت پہونچانے اور ان تمام لوگو‍ ں کو سر چھپانے کے فوری انتظامات کرنے پر زور دیا جو سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں۔
سیتامڑھی مدھوبنی دربھنگہ اور خاص کر سیمانچل میں ابھی بھی لوگ ایک وقت کھانے کو ترس رہے ہیں اور سرکار کی جانب سے عدم توجہی کا شکار ہیں، احمد علی صدیقی نے بہار سرکار کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے جانے اور سیلاب متاثرین کو لاوارث چھوڑ دینے کی وجہ سے متاثرین اور خصوصا مسلمانوں کے دل میں ابل رہے غصے کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی.اور بہار سرکار کی جانب سے فوری امداد پہونچانے اور فوری اقدامات کرنے کی گزارش کی تاکہ ان سیلاب متاثرین کو کم از کم دو جون کی روٹی اور سر چھپانے کو آشیانہ میسر ہوسکے۔

دوسری جانب بہار کی گیارہ کڑور عوام سے مودی کے خلاف مہاگٹھبندھن کے نام پر ووٹ لیکر پھر فرقہ پرستوں کی گود میں جاکر بیٹھ جانے کی وجہ سے بہاری عوام کیسے خود کو ٹھگا ٹھگا سا محسوس کررہی ہے اس بات کا بھی تذکرہ کیا، جس پر انہوں نے بھی نتیش کمار کی دغابازی کو بہار کی جنتا کا اپمان بتایا، انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن می‍ں جنتا انہیں سبق سکھائیگی.
روہنگیا میں مسلمانوں پر ڈھائے جارہے مظالم اور عالمی طاقت کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی خاموش پالیسی کا معاملہ بھی اٹھایا اور فوری طور ہر مودی سرکار کی جانب سے اقدامات کرنے کو کہا۔
روہنگیائی مسلمانوں پر لگاتار ہورہے مظالم کو روکنے کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے واٹس ایپ گروپ “تازہ ترین خبریں ” پر چل رہی کوششوں اور لوگوں کے غصے سے بھی انکو باخبر کرایا۔
شرد یادو سے تقریبا آدھے گھنٹے کی اس ملاقات میں ہر معاملے پر کھل گفتگو ہوئی، اور مسلمانوں کے تعلق سے ہر الجھے ہوئے مسائل کی جانب انکو توجہ دلانے کی کوشش کی. شرد یادو نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اتنی دور (چنئی)سے ان معاملات کو لیکر تشریف لائے ہیں. آپ کے دل میں ہندوستانی سیکولرزم کی بقاء اور غریبوں کے لئے بے حد خاص مقام ہے. جس کی میں قدر کرتاہوں۔
احمد علی صدیقی نے چنئی سے شائع ہونے والا واحد اردو میگزن ماہنامہ پیام سدرہ کی ایک کاپی بھی انکو پیش کیا اور سدرہ فائونڈیشن کی جانب سے چلائے جا رہے رفاہی کاموں بھی سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے بےحد خوشی و اطمینان کا اظہار کیا۔
اخیر می‍ں انہوں نے بہار سیلاب متاثرین کی باز آبادکاری اور روہنگیا ئی مسلمانوں پر ڈھائے جا رہے مظالم اور مودی سرکار کے ڈھل مل پالیسی کے خلاف راجیہ سبھا مین بڑے زور شور سے معاملہ اٹھانے کا وعدہ کیا، اور ہندوستانی مسلمانوں میں پائی جارہی بے چینی و غصے کو سامنے رکھنے کا بھی بھروسہ دیا۔ اور ہر ممکن اقدامات کا یقین دلایا۔