ینگون(ملت ٹائمز)
وزیر اعظم نریندر مودی آج میانما دورے کے آخری دن ہندوستان کے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے مزار پر گئے، 2500سالہ شوےداگون پگوڈا کادرشن کرنے پہنچے اور انہوں نے یہاں کالی باڑی مندر میں پوجابھی کی۔ دورے کے آخری دن مودی پاگوڈا گئے، جسے میانمار کا ثقافتی ورثہ سمجھا جاتا ہے۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ میانمار کی ثقافتی علامت، شوےداگون پگوڈا کادرشن کرکے بہت خوش ہوں۔2500سالہ پگوڈا میں بھگوان بدھ کے کیش اور دیگر اشیاءرکھی ہوئی ہیں۔یانگون میں رائل لیک (شاہی جھیل)کے مغرب میں پگوڈامیں واقع میانمارکے لوگوں کیلئے سب سے زیادہ مقدس اور اہم بدھ مت کے مقام کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔پاگوڈا سونا کی سینکڑوں چادروں ڈھکاہے ہے، جبکہ اس کے اوپر 4531ہیرے جڑے ہیں، سب سے بڑا ہیرا 72کیریٹ کا ہے۔انہوں نے میانمار میں آنگ سان سوکی کے ساتھ میوزیم بھی گئے۔
مودی نے کہاکہ آنگ سان میوزیم دکھانے کے لئے آنگ سان سوکی کا شکریہ۔وزیراعظم ہندوستان کے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے مزارپربھی گئے ۔انہوں نے مغل حکمراں کی قبر پر موجودگی دکھانے والی اپنی ایک تصویر بھی ٹوئٹ کی۔مغل کے آخری تاجدار بہادر شاہ ظفرکی وفات 87سال کی عمر میں رنگون میںہوئی تھی۔1857جنگ آزادی کے بعد برطانوی حکومت نے انہیں ملک سے باہر نکال کر رنگون بھیج دیا۔