پیانگ یانگ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
شمالی کوریا نے امریکہ اور جاپان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ایٹم بم کے ذریعے جاپان کو ڈبودیں گے اور امریکہ کو راکھ کا ڈھیر بنا کر اندھیروں میں دھکیل دیں گے،امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے اور اسے مریل کتے جیسی موت دینی چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پیانگ یانگ پر اقتصادی پابندیا ں عائد کرنے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے امریکہ اور جاپان کو خبردار کیا ہے کہ ان پابندیوں کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے،شمالی کوریا کی ایشیا بحر الکاہل امن کمیٹی (جس کے ذمہ پیانگ یانگ کے بیرونی معاملات کی دیکھ بھال ہے) کا کہنا ہے کہ جاپان امریکی اشاروں پر ناچ رہا ہے اور اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ دوسری جانب کمیٹی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کونسل برائی کا ہتھیار ہے اور وہ امریکہ کی پشت پناہی کر رہی ہے، امریکہ کو راکھ کا ڈھیر بنادیں گے اور اسے مریل کتے جیسی موت دیں گے۔