نیویارک(ملت ٹائمز)
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سیشن میں شرکت کی غرض سے جب نیویارک پہنچے تو امریکہ میں مقیم تارکین ِ وطن نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
” خوش آمدید قابل اعتماد لیڈر ، ”عوامی رہنما“، “شامی مہاجرین کو پناہ دینے کا شکریہ، ہم وعدہ کرتے ہیں جو کوئی بھی ہمارے لیڈر کا دل دکھائے گا، ہم بھی اس کا دل دکھائیں گے۔” پین کارڈز اٹھانے والے ہجوم نے ایک دیو ہیکل پرچم بلند کرتے ہوئے عالم اسلام کے عظیم لیڈر سے دلی محبت کا اظہار کیا۔
ہجوم کی اس دلچسپی کا سلام دیتے ہوئے جواب دینے والے صدر ِ ترکی نے بعض شہریوں کے ساتھ تصویریں بھی تصویر یں بھی کھینچوائیں۔





