بنگلور : (ملت ٹائمز)
آل انڈےا ملی کوسنل کی مرکزی مجلس عاملہ کا ایک غیر معمولی اجلاس جنوبی ہند کے شہر گلستاں بنگلور میں انتہائی با وقار انداز میں منعقد ہوا، جس میں ملک و ملت کے تعلق متفرق ایجنڈے پر سیر حاصل بحث ہوئی، ملک کی مختلف ریاستوں سے مجلس عاملہ کے اراکین و مستقل مدعوئین کے علاوہ کرناٹک کے تمام اضلاع سے بڑی تعداد میں ملی کونسل کے ارکان شریک ہوئے، مولانا حکیم محمد عبد اللہ مغیثی صدر آل انڈیا ملی کونسل کی صدارت مےں میں منعقد ہوئے اس اجلاس کی نظامت و نگرانی جنرل سکرےٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کی جب کہ عاملہ کی مکمل کارروائی کو بطرےق احسن چلانے مےں کونسل کی مرکزی عاملہ کے رکن سلےمان خان نے فعال کردار ادا کےا، مولانا قاری مظفر عمری کی تلاوت قرآن کرےم سے شروع کئے گئے اس اجلاس مےں طے شدہ گےارہ اےجنڈوں پر مفصل گفتگو ہوئی، اس موقع پر جنوبی ہند کی دو عظےم شخصےات نائب صدر کونسل امےر شرےعت کرناٹک حضرت مولانا مفتی محمد اشرف علی باقوی صاحب اور الحاج ڈاکٹر قمر الاسلام کے ساتھ ساتھ کم و بےش پچےس اہم اصحاب کے انتقال پر تعزےتی قرار داد منظور کی گئی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
ملک کی موجودہ صورت حال پر غور و فکر اور لائحہ عمل کی تعےےن کے ساتھ ساتھ بعض رےاستوں مےں متوقع اسمبلی انتخابات اور ان کے لائحہ عمل پر غور و خوض نےز 2019 کے پارلےمانی انتخابات کے تعلق سے اےکشن پلان اور دستور بچاو ¿، ملک بناو ¿ کے حوالے سے کم از کم پندرہ رےاستوں کے پندرہ مقامات پر اےسے کارواں نکالنے کی تجوےز کو عاملہ نے منظوری دی جس مےں ملت کے منتشر شیرازہ کو مزید بکھرنے سے بچانے اور ان مےں نئی توانائی کی کوششوں کو قابل عمل بنانے پر زور دےا جائے گا جس مےں برادران وطن کے اےسے طبقات کو جو انصاف پسند ہوں، نےز جمہوری اقدار کے ساتھ ملک کی سا لمےت اور بقا چاہتے ہوں ان سے بھی اشتراک عمل کیا جائے گا۔مزےد برآں اس بات کو ےقےنی بنایا جائے گا جس سے کہ ملک کے اندر امن و امان اور برادرانہ خےر سگالی کو فروغ دےا جا سکے اور ان مخفی صلاحےتوں کو ملک و قوم کے لئے مفےد بناےا جا سکے۔اس موقع پھر متعلقہ رےاستوں مےں سےاسی حکمت عملی کی تعےےن پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ملی کونسل نے اپنی پچےس سالہ خدمات کے حوالے سے سلور جوبلی تقرےبات کے انعقاد کا بھی فےصلہ کےا ۔واضح رہے کہ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورت حال کے تناظر مےں ملک گےر سطح پر متعدد اہم ترےن پروگراموں کے سلسلہ مےں تجاوےز کو منظوری دی گئی۔ملی کونسل کرناٹک کی جانب سے رےاستی جنرل سکرےٹری ملی کونسل سےد شاہد احمد نے تمام شرکائے عاملہ اور دےگر حاضرےن کا استقبال کےا ۔اس موقع پر مولانا عبد المالک مغےثی نے حضرت امےر شرےعت کرناٹک کی رحلت پر منظوم خراج عقیدت پیش کیا جبکہ مبین منور صاحب نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اس اہم اجلاس مرکزی مجلس عاملہ میں اراکین عاملہ اور مدعوئین خصوصی ملک کی مختلف ریاستوں سے شریک رہے۔