نوئیڈا میں ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کا شرمناک واقعہ مودی حکومت کی شبیہ پر دھبہ : سشمتا دیو

نئی دہلی: ( ملت ٹائمز؍ایجنسیاں ) خواتین کانگریس کی صدر سشمتا دیو نے نوئیڈا میں ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کو مودی حکومت کی شبیہ پر دھبہ قرار دیا ہے اور اس معاملہ کی غیرجانبدارانہ تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محترمہ دیوی نے نوئیڈا میں کل ہوئے اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قومی راجدھانی سے ملحق نوئیڈا میں اس طرح کے واقعہ سے صاف ہے کہ اترپردیش میں جرائم پیشہ افراد میں حکومت کا خوف نہیں ہے۔
وہاں پولیس انتظامیہ سو رہی ہے۔