ملیحہ لودھی نے خودہی اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران پورے پاکستان کوشرمسا ر کردیا

نیویارک(ملت ٹائمز)
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کو کرارا جواب دینے کی کوشش میں خود پاکستان کوہی دنیا کے سامنے شرمسا رکردیا ، پاک میڈیا کے مطابق ملیحہ لودھی نے اپنی تقریر کے دوران ہندوستان پر کشمیر میں مظالم ڈھانے کا الزام عائد کیا ،اس کے ثبوت میں انہوں نے ایک لڑکی کی تصویر بھی دکھائی جس کے چہرے زخم آلود تھے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ لودھی نے جو تصویر شیئر کی تھی در حقیقت وہ تصویر فلسطینی لڑکی کی نکلی جس پر پاکستان کو پوری دنیا کے سامنے شرمندی گی کا سامنا کرنا پڑررہاہے ۔