امریکی شہر لاس ویگاس میں مسلح شخص کی فائرنگ،50 ہلاک،200سے زائد زخمی

لاس ویگاس(ملت ٹائمزایجنسیاں)
امریکی شہر لاس ویگاس میں اتوار کی رات میوزیکل فیسٹول میں ایک مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکے 50 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا۔فائرنگ سے بھگدڑ مچ جانے کے نتیجہ میں 200 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ آور کو تلاش کرکے مارگرایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
اتوار کی رات دس بج کر آٹھ منٹ پر مینڈیلے بے ہوٹل کے پاس ہونےوالے میوزک فیسٹول میں امریکہ کے مشہور گلوکار جیسن ایلڈن اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے جب ایک مسلح شخص نے شائقین موسیقی پرخود کار رائفل سے فائرکھول دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا،البتہ اس امکان کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ اس حملہ آور کا تعلق کس گروہ سے تھا۔