نئی دہلی : (پریس ریلیز؍ملت ٹائمز ) مشہور عالم دین و مصنف مفتی احمد نادر القاسمی کی تازہ تصنیف ’ ہانگ کانگ میں مسلمانوں کی آمد اور دینی جدو جہد ‘ کا اجرا کل بروز بدھ گیارہ بجے صبح جامعہ نگر میں بدست مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار عمل میں آئے گا۔رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے زیر اہتمام جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں دہلی کے مشہور و معروف صحافی اور علمی شخصیات جن میں مفتی محفوظ الرحمن عثمانی، ڈاکٹر یامین انصاری، ڈاکٹر عبدالقادر شمس قاسمی ، شاہ عالم اصلاحی ، عبدالنور شبلی ،مولانا فیروز اختر قاسمی، مفتی شمس تبریز قاسمی ، نایاب حسن قاسمی، ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب، حافظ انصار احمد، سماجی کارکن شعیب خان اور دیگر معزز مہمان اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔ پروگرام کے کنوینر عارف اقبال کے مطابق بدر انسٹی نیوٹ، الحق کمپویٹر سینٹر عثمان کمپلیکس کھجوری روڈ بٹلہ ہاؤس چوک کے قریب یہ تقریب رکھی گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اس تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔