لوجہاد کی سنگھی سازش ناکام، سی بی آئی کی رپورٹ میں ڈاکٹر ہادیہ کو زبردستی مسلمان بنانے کا الزام مسترد

ترویننت پورم۔(ملت ٹائمز )
ہادیہ کے کیس میں تحقیقات کررہی ہے سی بی ائی ٹیم نے کہاکہ حادیہ جو سابق میں اکھیلا تھی نے زبردستی سے مذہب اسلام قبول نہیں کیا ہے۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق تحقیقاتی ٹیم جس کی قیادت ایرنکولم کرائم برانچ ایس پی سنتوش کمار کررہے ہیں نے کرائم برانچ کے ڈی جی پی اے ہیماچندرن کو رپورٹ پیش کردی ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ حادیہ نے اس ضمن میں اپنے دیا گئے بیان میں جبری تبدیلی مذہب کی بات کو مسترد کیا ۔