جے شاہ کے دفاع میں اترے راجناتھ، کہا : لگائے گئے الزامات بے بنیاد، جانچ کی ضرورت نہیں

نئی دہلی : ( ملت ٹائمز؍ایجنسیاں ) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ پر مبینہ بدعنوانی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس طرح کےالزامات پہلے بھی لگائے گئے ہیں اور انکی جانچ کی ضرورت نہیں ہے ۔
مسٹر جے شاہ کی کمپنی کے سوالوں کے گھیرے میں آنے کے بعد بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے انکا دفاع کیا ہے اور اسی کڑی میں مسٹر سنگھ نے بھی آج انکا دفاع کیا ہے ۔
قومی تفتیشی ایجنسی ( این آئی اے ) کے یہاں نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کرنے کے موقع پر جب صحافیوں نے ان سے بی جے پی صدر کے بیٹے پر عائد الزامات کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا کہ ’’ یہ بے بنیاد الزامات ہیں۔