نئی دہلی (ملت ٹائمزایجنسیاں)
نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوںکی ونڈے سیریج کےلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ہو گیا ہے ۔ ایک بار پھر روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے اور ان کا آرام جاری رہے گا۔ وہیںوکیٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کی اس سیریج کےلئے ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔بی سی سی آئی کی منتخب کمیٹی نے ہفتے کو 22 اکتوبر سے شروع ہونےوالی 3 میچوںکی ونڈے سیریج کےلئے ٹیم کا اعلان کیا۔آسٹریلیا کے خلاف ونڈے ٹیم کا حصہ رہے لوکیش راہل کو ٹیم سے باہر جانا پڑا ہے۔وہیںتیز گیندباز شاردل ٹھاکر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جڈیجہ، اشون کی جوڑی کو لگاتار تیسری سیریز میں آرام دیتے ہوئے منتخب کمیٹی نے اکچھرپٹیل ، یجویندر چہل اور کلدیپ یادو کو ٹیم میں بنائے رکھا ہے۔وہیںآسٹریلیا کے خلاف ٹی – 20 سیریز میں باہر بیٹھے اَنجنکیارہانے ونڈے ٹیم میں واپسی ہیں۔ہندوستان کو مڈل آرڈر میں ایک تجربہ کار بلے بازکی ضرورت تھی۔ راہل اوپنرہونے کی وجہ سے مڈل آرڈر میں بلے بازی نہیںکر پا رہے تھے۔سری لنکا دورے پر ٹیم مینجمنٹ نے انہیںنمبر 4 پر مواقع دئیے تھے۔لیکن وہ ناکام رہے۔ ایسی صورتحال میں منتخب کرنے والوں نے کارتک کو ان کی جگہ پر لیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ونڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ رہے تیز گیندباز محمد شمیع اور امیش یادو کو نہیںلیاگیا ہے۔ان کی جگہ سری لنکا میں ڈیبو کرنے والے شاردل ٹھاکر کی ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف ہوئی سیریز کےلئے ٹیم کا حصہ نہیںتھے۔
ٹیم : وراٹ کوہلی (کپتان) ،روہت شرما ، شکھر دھون، اجنکیارہانے، منیش پانڈے، کیدار جادھو ، دنیش کارتک، مہیندر سنگھ دھونی (وکیٹ کیپر)،ہاردک پنڈیا، اکچھر پٹیل ، یجویندر چہل ، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، شاردل ٹھاکر۔