الہ آباد (ملت ٹائمز، فضل الرحمان قاسمی)
اتر پردیش کی آکسفورڈ مانی جانے والی مرکزی الہ آباد یونیورسٹی میں کل صبح ۸بجے سے الیکشن کا آغاز ھوا اور دوپھر تک دوبجے چلا، ۴۵.۵۰فیصد ووٹ پڑے، دیر رات تقریبا ۱رات کاونٹگ مکمل ھوئی، اور سماجوادی طلباء یونین کی تاریخ ساز جیت ھوئی، اور پانچ عھدوں میں سے چار عھدے سماجوادی نے جیتے، سماجوادی طلباء یونین کے صدر اونیش کمار یادو کو ۳۲۲۶ووٹ حاصل ھوئے،انھوں نے مرتیوراوپرمار کو ۵۵۲ووٹوں سے شکشت دیا، جبکہ اے بی وی پی کی امیدوارپرینکا سنگھ تیسرے نمبر رھیں، نائب صدر کے لئے سماجوادی طلباء یونین کے چندرشیکھر چودھری کو۲۲۴۹ووٹ حاصل ھوئے انھوں اے وی بی پی کے شوم کمار کو ۷۲ووٹوں سے ھار کاسامنا کرنا پڑا، سماجوادی طلباء یونین کی تاریخ ساز جیت ھوئی، ۵عھدوں پر الیکشن ھوا جس میں چار عھدے سماجوادی کے ھاتھ آئے، اس جیت سماجوادی کارکنان خوشیاں منارھے ھیں، دیررات تقریبا ایک رات جب جیت کااعلان کیاگیا سماجوادی کارکنان نے پٹاخے چھوڑکر جیت کاجشن منایا، اس جیت سے سماجوادی کے ساتھ ساتھ کانگریسی نیتا بھی خوش ھیں، کیونکہ اس جیت سے عوام کارجحان کااندازہ لگ گیا، فی الحال پھولپور لوک سبھا سیٹ پر الیکشن ھونے والاھے، اس جیت سے سماجوادیوں کے حوصلہ بلند ھوگئے ھیں، الہ آباد یونیورسٹی کے طلباء یونین کے صدر اونیش کمار یادو دیوریا کے رھنے والے ھیں، الہ آباد یونیورسٹی سے بے اے کیا اور اب ایل ایل بی کررھے ھیں، تمام سماجوادی نیتاوں نے انھیں جیت کی مبارکباد دی، الہ آباد یونیورسٹی طلباء یونین کے صدر نے کھا، ملک کانوجوان مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے کرتوں کو سمجھ چکا ھے، نوجوان حکومت سے ناراض ھے، الہ آباد یونیورسٹی کا یہ نتیجہ ملک میں ایک نیا پیغام دیگا،





