مولانا خالد سیف اللہ رحمانی بورڈ کے دوسرے ترجمان منتخب ، بحسن و خوبی اس فریضہ کو نبھانے کا عزم 

نئی دہلی: (ملت ٹائمز؍عامر ظفر)
آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے ملت ٹائمز کو ایک پریس ریلیز بھیج کر یہ اطلاع دی ہے کہ 10 ستمبر 2017 کو بھوپال میں مجلس عاملہ کی میٹنگ میں بورڈ کے ترجمان کی حیثیت سے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کابھی انتخاب عمل میں آیاتھا ،حالاں کہ میٹنگ کے بعد بورڈ سے جو پریس ریلیز جاری کی گئی تھی اس میں صرف مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کے ترجمان بنائے جانے کا تذکرہ تھا ۔ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اس خبر کی تصدیق کی اور کہاکہ ہم ہر ممکن بحسن و خوبی اس فریضہ کو نبھانے کی کوشش کریں گے ۔

دوسری طرف بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نے گذشتہ دنوں ایک اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن لوگوں کو بورڈ نے ترجمان منتخب کیا ہے وہی بورڈ کی ترجمانی کے حقدار ہوں کے ان کے علاوہ کسی کو بورڈ کی جانب سے ترجمانی کا کوئی اختیار نہیں ہے، اگر بورڈ کا کوئی رکن کسی ٹی وی چینل کے مباحثہ میں شریک ہوتاہے یا ان کا کوئی بیان آتاہے تو ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ پہلی فرصت میں وضاحت کردیں کہ وہ ذاتی طور پرشریک ہیں بورڈ کے نمائند ہ کی حیثیت سے نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا خالدسیف اللہ رحمانی کا شمار عالم اسلام کے مقبول فقیہ میں ہوتا ہے ، آپ متعدد اداروں کے ذمہ دار ہیں جس میں اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا اور المعہد العالی الاسلامی حیدر آباد سرفہرست ہیں ،اس کے علاوہ بورڈ کے سکریٹری بھی آپ ہیں ۔

 

ملت ٹائمز ایک آزاد،غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔اسے جاری رکھنے کیلئے مالی مدد درکارہے۔یہاں کلک کرکے تعاون کریں
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *