مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی بورڈکی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے کل ہند معاون کنوینر منتخب، عقیدت مندوں نے پیش کیا استقبالیہ

پربھنی مہاراشٹرا(ملت ٹائمز)

ملک کے معروف سرکردہ عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کو گزشتہ دنوں بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب دامت برکاتہم کی ایما پر بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کا کل ہند معاون کنوینر منتخب کیا گیا ،۔ اس اہم ذمہ داری کے ملنے پر مسلم انصاف کونسل پربھنی کے اراکین کی جانب سے گزشتہ ۰۲اکتوبر جمعہ کے روز اصلاح معاشرہ مہم کے مرکزی اجلاس عام میں حضرت مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب کا والہانہ اعزاز واسقبال کیاگیا، اس اجلاس عام میں بورڈ کے ترجمان عظیم عالم ربانی حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی ، بورڈ کی مجلس عاملہ کے رکن حضرت مولانا ڈاکٹر یاسین عثمانی بدایونی ،بورڈکے ارکان تاسیسی حضرت مولانا محفوظ الرحمن فاروقی اورالحاج عبدالرشید انجینئر صاحب کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات موجود تھیں۔

  واضح ہوکہ اس اہم ذمہ داری کے ملتے ہی حضرت مولانامحمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب نے اپنی سرگرمیوںکا آغاز کر دیا، چنانچہ گزشتہ ۰۱اکتوبر ۷۱۰۲ءسے ۰۲اکتوبر تک آپ کی سرپرستی میں مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں دس روزہ اصلاح معاشرہ مہم جاری کی گئی جو ۰۲اکتوبر کو پربھنی کے مرکزی اجلاس کے سا تھ بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوئی۔تقریبا آٹھ اضلاع کے اکیس مقامات پر مردوخواتین کے جلسے منعقد ہوئے جن میں ہزاروںکی تعداد میں برادرانِ اسلام اور خواتین نے شرکت کی اور مسلم پرسنل لا پر اپنے اعتماد ویقین کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی قوانین میں کسی بھی طرح کی ترمیم وتبدیلی کی مخالفت کی۔ ان تمام جلسوں میں حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کے فکر انگیز بیانات ہوئے ،کچھ ہی دنوں میں انشا ءاللہ ضلع ناسک اور ممبئی میں اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔