نائجیریا میں خواتین کے یکے بعد دیگرے تین خودکش حملے، 13 افراد جاں بحق

میداگوری(ملت ٹائمزایجنسیاں
نائجیریا کے شہر میداگوری میں یکے بعد دیگر خودکش حملوں میں خواتین سمیت 13افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی میداگوری کے گنجان آباد اور مصروف علاقے میں بس سٹاپ کے قریب ریسٹورنٹ اور عوامی مقام کو خود کش حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔ پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ پہلی خاتون بمبار نے دھماکا کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور امدادی کارروائیوں کے لیے لوگ جمع ہوئے تو مزید 2 خواتین بمباروں نے خود کو ہجوم میں پہنچ کر اڑا دیا۔یکے بعد دیگر ے بم حملوں کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 13افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں شدید زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ یا تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔