سیتامڑھی : (ملت ٹائمز؍محمد صدرعالم نعمانی)
ہند ونیپال کے سرحد پر واقع بہار کی عظیم وقدیم دینی تعلیمی و تربیتی درس گاہ الجامعۃ العربیۃ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی کے سو سال مکمل ہونے پر وہاں جشن صد سالہ اجلاس 24/25/26 مارچ 2018 منعقد ہونے جارہا ہے جس کی تیاری کے سلسلے میں جامعہ میں ارباب حل و عقد کی ایک اہم نشست زیر صدارت و کار گزار ناظم جامعہ حضرت مولانا محمد اظہار الحق مظاہری معنقد ہوئی، اس اہم نشست میں اجلاس صد سالہ کی کامیابی اور اس سے متعلق تمام امور پر غور خوض کرکے ایک حتمی اور عملی شکل دینے کی کی تجویز متفقہ طور پر منظور کی گئی اور یہ بھی طے کیا گیا کہ اس سہ روزہ صدسالہ اجلاس میں ملک کی مؤقر تنظیم اور ادارے کے ذمہ دار اکابر علماء، صلحاء، دانشوران، سیاسی و سماجی کارکنان کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔ شعبہ تالیفات اور نشرو اشاعت اور اس میں شریک ہونے والے تمام افراد و اشخاص کا درجہ بدرجہ نظم و انتظام، و دیگر امور پر بھی غور و خوض کرکے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔ جامعہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی کہ صد سالہ اجلاس کی قیادت و سرپرستی کا فریضہ جامعہ کے مہتمم فقیہ ملت مولانا زبیر احمد قاسمی انجام دیں گے جبکہ انتظام و انصرام کی تمام ذمہ داریاں کارگزار ناظم مولانا محمد اظہار الحق مظاہری انجام دے رہے ہیں ۔