طلاق ثلاثہ کے کیس میں بورڈ کے وکلا پر غلط دلائل پیش کرنے کا مولانا محمود مدنی نے لگایا الزام، جمعیتی وکلا کی پیروی کو خوب سراہا

نئی دہلی : (مدنی ہال سے ملت ٹائمز کی لائیو رپورٹ )
جمیعت علما ہند کے دفتر میں مجلس منتظمہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک بھر سے جمیعت کے نمائندگان اور ممبران شریک ہیں ۔
مجلس منتظمہ کے اجلاس میں سکریٹری رپورٹ پیش کرتے ہوئے مولانا محمود مدنی نے کہا کہ طلاق ثلاثہ کیس میں بھی جمیعت علما ہند ایک فریق تھی اور بہت مضبوطی کے ساتھ جمیعت کے وکلا نے اپنے دلائل پیش کئے ۔اس موقع مولانا محمود نے اشارے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ پر تنقید بھی کی اور بورڈ کے وکلاء پر غلط دلائل پیش کرنے اور صحیح طریقے سے پیروی نہ کرنے کا الزام لگایا
واضح رہے کہ دہلی میں بہادر شاہ ظفر پر واقع جمیعت علما ہند کے دفتر میں مجلس منتظمہ کی میٹنگ جاری ہے جس میں ملک بھر سے تمام ارکان عاملہ اور مجلس منتظمہ کے ممبران شریک ہیں اور سال بھر کی رپورٹ پیش کی جارہی ہے ۔اس اجلاس میں مولانا محمود مدنی نے مولانا ریاست علی بجنوری اور مولانا ازہر رانچوی کی وفات پر تعزیت بھی پیش کی ۔