سیتامڑھی: (ملت ٹائمز )
بہار کی مرکزی درس گاہ جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تقریب صد سالہ کی سرگرمیاں زوروں و شور سے جاری ہیں، اور تمام شعبۂ جات کے ذمہ دار رات و دن اپنے متعلقہ شعبہ کی کارکردگی کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، شعبۂ مالیات کے ذمہ دار اور جامعہ کے نائب ناظم حضرت مولانا اظہار الحق المظاہری نے پریس نوٹ میں کہا یے کہ تمام شعبۂ جات کے لیے اور صد سالہ تقریب کے پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کروڑوں روپے کے اخراجات ہوں گے ۔جس کی تکمیل جامعہ کے ابنائے قدیم و عقیدت مندوں کی قربانی کے بغیر ممکن نہیں ہے، اس کے لیے صد سالہ تقریب کی اعلی کمیٹی کے اربابِ حل و عقد کے فیصلے کے مطابق ضلع سیتامڑھی و مضافات کے اضلاع میں فراہمی مالیات کے لیے اکابرین علماء، ابنائے قدیم اور اساتذہ کرام پر مشتمل وفود بھیجے جارہے ہیں۔ نائب ناظم جناب مولانا مظاہری نے ابنائے قدیم فیض یافتگاں و عقیدت مندوں سے جذبۂ ایثار و قربانی کے ساتھ وفود کے استقبال کرنے اور اخراجات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے، مولانا اعجاز الحق قاسمی، ناظم مدرسہ ریاض العلوم پٹھن پورہ، مولانا نعیم مہتمم مدرسہ بلہا منورتھ، مولانا مستقیم استاذ جامعہ ھٰذا پر مشتمل وفود سرسنڈ، بینی پٹی کے لیے روانہ کردئے گئے ہیں، دیگر علاقوں کے لئے وفود روانہ کرنے کی تیاری جاری ہے، جامعہ کے سربراہ مولانا اظہار الحق مظاہری و اعلی سطحی اربابِ حل و عقد، کمیٹی کے رکن مولانا انوار الحق قاسمی نائب صدر جمعیت علماء بہار پر مشتمل وفود ملک نیپال کے اہم علاقوں کی بستیوں کا دورہ کرنے کے بعد پریہار، باجپٹی کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس مارچ 2018 میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے نامور علماء کرام شریک ہوں گے۔