سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ایک اورشاندار جیت ،پاک میڈیا نے اسے تاریخی ٹی 20 قراردیا

لاہور (ملت ٹائمزایجنسیاں)
پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں36رنز سے شکست دیتے ہوئے مہمان ٹیم کو وائیٹ واش کر دیا،اس سے قبل پاکستان نے سری لنکاکو ایک روزہ میچز میں بھی وائیٹ واش کیا تھا۔محمد عامر نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
سری لنکن کی ٹیم ہدف کے تعاقب میدان میں آئی تو ان کی پہلا نقصان دلشان مناویرا کی صورت میں ہوا وہ محض ایک رنز بنا پائے ان کو محمد عامرنے بولڈ کیا ،جبکہ ان کودوسرا نقصان سدیراسماراوکراماکی صورت میں ہواوہ صرف 4رنز ہی بناپائے ان کی وکٹ عماد وسیم نے حاصل کی۔سری لنکاکی تیسری وکٹ دونش گونتھلیکا کی تھی وہ محمد حفیظ کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے انہوں نے 9رنز بنائے اس وقت ٹیم کا مجموعہ محض 22تھا۔سری لنکاکو چوتھا نقصان 57رنزکے مجموعے پر ہواجب ایڈواٹے 11رنز بناکر فہیم اشرف کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ ان کی پانچویں وکٹ96کے مجموعے پر گری جب شانکا54رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔106کے مجموعے پر چتیاگیراسلوا21رنز بناکرپویلین لوٹ گئے ،114کے مجموعے پر کپتان تھیساراپریرا 10رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکن کی باﺅلنگ کی تباہی محمد عامر نے مچائی ان کے حصے ,4فہیم اشرف نے 2 جبکہ عماد وسیم ،محمد حفیظ اور حسن علی کے حصے ایک ،ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی ا سٹیڈیم میں سری لنکانے ٹاس جیت میزبان ٹیم پہلے کھیلنے کی دعوت دی ،پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور عمر امین اننگ کاآغاز کرنے آئے ،دونوں نے جارہانہ انداز اپناتے ہوئے میدان کے چاروں طرف بہترین شاٹس کھیلے ،فخر زمان نے 26گیندوں پر31رنز بنائے ،ان کی وکٹ57رنز پر گری۔پاکستان کو دوسرانقصان عمر امین کی صورت میں انہوں نے 45رنز بنائے ،اس کے بعد شعیب ملک اور بابر اعظم کی75رنز کی شراکت داری سے ٹیم کے مجموعے کو مستحکم کیا،شعیب ملک 51رنزبناکر پویلین لوٹ گئے ،انہوں نے یہ معرکہ 23گیندوں پر سر انجام دیا جس میں 2چھکے اور 5چوکے شامل ہیں۔بابراعظم نے 34رنز بنائےپاکستان نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر180رنز بناتے ہوئے مہمان ٹیم کو جیتنے کے لئے181رنز کاہدف دیا۔