برطانیہ میں بچوں کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کا مطالبہ

لندن(ملت ٹائمزایجنسیاں)
برطانیہ میں بچوں کے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا گیاہے۔
سابق سیکریٹری برائے ثقافت کا پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے استعمال سے بچوں میں منفی رجحان بڑھ رہا ہے اورجنسی حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے اور اس کیلئے عمر کا تعین کیا جائے۔سکاٹ لینڈ میں اس پر ایک قانون بنا کر پابندی کا اقدام کیا گیا۔بچوں میں سمارٹ فون سے فحاشی کا عنصر فروغ پارہا ہے جس کے نتیجے میں نوعمر بچوں میں جنسی حملوں کے واقعات بھی بڑھے ہیں۔