داعش موساد اور سی آئی اے کی تخلیق ہے: وکی لیکس

لندن: (ملت ٹائمز )
ویکی لیکس کے بانی جولیان اسانجے نے اسلامک اسٹیٹ برائے عراق اور شام (ائی ایس ائی ایس) کی تخلیق کے لئے امریکہ کے سی ائی اے اور اسرائیل کے موساد کو ذمہ دار ٹھرایا۔
ڈی ڈبیلو میں شائع خبر کے مطابق مسٹر اسانجے نے کہاکہ 1979 میں ائی ایس ائی ایس کی شروعات ہوچکی تھی۔ انہوں نے 1979 کے سال کو جدید دور کا ‘زیروائیر’ بھی قرار دیا۔
انہوں نے 1979 کے بین الاقوامی حالات پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اسی سال کے دوران کئی ممالک میں تشدد بشمول قتل و غارت گری پھانسی کی سزا گولی باری وغیرہ کا سلسلہ جاری رہا۔
درایں اثناء ویکی لیکس جو کے ایک غیرمنافع بخش ادارہ ہے نے خفیہ جانکاری شائع پانچ ہزار کے قریب پیغامات جو نہایت پوشیدہ تھے جو 1979 میں امریکہ کو موصول ہوئے تھے اور ارسال بھی کئے گئے تھے۔
یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ  28 نومبر 2010 میں مذکورہ تنظیم نے مشکوک امریکی فائل کا پہلا بیاچ جاری کیاتھا۔خبر اس بات کی بھی ہے کہ اب ویکی لیکس کی امریکہ ڈپلومسی برائے عوامی لیبریری( پی ایل یو ایس ڈی) کے پاس 531,525 نئے سفارتی کیبلس موجود ہیں۔
یہاں پر اس بات کا بھی تذکرہ ضروری ہے کہ امریکہ خفیہ کیبلس کی اجرائی جس کا نام کرٹر کیبلس III ہے کے ساتھ ہی اب تک جاری کئے گئے امریکہ کیبلس کی تعداد 3.3 ہے۔