واشنگٹن: (ملت ٹائمز /ایجنسیاں )
امریکی شہر ٹیکساس میں ایک چرچ میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 27 سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ کرنے والا شخص سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ہے۔ شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔





