اولاد کا تعلیم یافتہ اور نیک صالح ہونا والدین کے لئے سب سے بڑی دولت ہے

معہد الطیب نبی کریم میں منعقدہ پروگرام سے نوجوان صحافی ’’ مفتی شمس تبریز قاسمی‘‘ کا اظہار خیال
نئی دہلی ،14؍جنوری(کلیم عباس)
Aamir Zafar qasmiمذہب اسلام میں حصول علم پر خاص توجہ دی گئی ہے ، قرآن کریم کی پہلی آیت علم سیکھنے پر مشتمل ہے ، حضرت جبریئل علیہ السلام حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو پہلی وحی لیکر آئے تھے اس میں تعلیم کی اہمیت بیان کی گئی ہے، ان خیالات کا ظہار مدرسہ معہد االطیب نبی کریم میں منعقدہ تقریب برائے تقسم انعامات سے مفتی شمس تبریز قاسمی نے کیا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ آپ کے والدین آپ کو پڑھارہے ہیں ، خود محنت مزدوری کرکے وہ آپ کی تعلیم وتربیت کے لئے فکرمندہیں ، ورنہ ایک بڑی تعداد ایسے بچوں کی ہے جو ہوٹلوں میں اور دیگر جگہوں پر مزدوری کررہے ہیں ، ان کے والدین کے پاس انہیں تعلیم دلانے کی صلاحیت نہیں ہے اور نہ ہی ان سے تعلیم سے کوئی دلچسپی ہے ،اس لئے اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے آپ محنت سے پڑھیں ، اسکول کی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کو زندگی کا لازمی اور ضروری حصہ سمجھ کر پڑھیں،اس تعلیم کی اہمیت کا انداز بڑے ہونے کے بعد آپ کو پتہ چلے گا ،انہوں اس موقع پر طلبہ کے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بچوں کو تعلیم و تربیت پر خصوصی دیں ، اولاد کی تعلیمی کامیابی والدین کی سب سے بڑی کامیابی ہے، اس موقع پر مفتی شمس تبریز قاسمی نے امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو خصوصی مبارکباد پیش کی ساتھ ہی ان طلبہ وطالبات کو بھی حوصلہ دیا جو پوزیشن لانے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ آج نبی کریم کی معروف درس گاہ معہد الطیب میں ایک تقریب برائے تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو خصوصی انعامات اور دیگر طلبہ و طالبات کو تشجیعی انعامات نوجوان صحافی مفتی شمس تبریز قاسمی ، قاری محمد عقیل ،مولانا عامر ظفر قاسمی وغیرہ کے ہاتھوں سے سے نوازا گیا۔
ششماہی امتحان میں اول، دوم،سوم پوزیشن پر نبی کریم میں چائے ہوٹل چلانے والے مدھوبنی بہار کے محمد شکیل کی تین لڑکیوں رخسانہ خاتون،نذرانہ خاتون،افسانہ خاتون کا قبضہ رہا،اس کے علاوہ محمد عبد الحنان صاحب کی بیٹی رحمت پروین ، بد رالاسلام صاحب کے بیٹے احتشام نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کی ، عم پارہ کے طلبہ و طالبات میں عفت پروین بنت محمدپرویز اور من تشاء فاطمہ بنت محمدوسیم کی اول پوزیشن رہی ،دوم پوزیشن محمدشہادت حسین بنت محمدوسیم کی ،سوم من تشاء نازبنت محمدتوقیر، دلنازمحمدشعیب اور ثمرین فاطمہ بنت محمدانیس کی رہی ، اس کے علاوہ محمدنورعین بن محمدطفیل ، غنچہ محمدشکیل محمدتوصیف بن محمدپرویز،محمدساحل بن محمدنوشادنے نے بھی مختلف درجات میں پوزیشن حاصل کی ۔پوزیشن لانے والے تمام
طلبہ وطالبات کو قرآن شریف ،اور دیگر کتابیں انعام میں دی گئی اس کے علاوہ دیگر طلبہ وطالبات کو بھی تشجیعی انعامات سے نوازاگیا ۔ اس موقع پر شرکاء نے بچوں کی کاوشوں کو سراہنے کے ساتھ ادارہ کے ناظم مولانا عامر ظفر قاسمی کو بہتر ین تعلیمی اور انتظامی خدمات انجام دینے کے لئے مبارکباد پیش کی ،پروگرام کا اختتام نوجوان صحافی مفتی شمس تبریز قاسمی کی دعاء پر ہوا۔ اس موقع پرقاری محمد عقیل ، جناب محمد شکیل ، محمد وسیم اور دیگر حضرات شریک تھے ۔

SHARE