آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تفہیم شریعت مہم کی صوبائی کمیٹی تشکیل، مولانا ابو طالب رحمانی مغربی بنگال کمیٹی کے صدر منتخب


کولکاتا: (ملت ٹائمز )

امت مسلمہ کا تشخص اور  شریعت اسلامی کا محافظ ادارہ  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی خصوصی ہدایت پر پورے ملک میں تفہیم شریعت کے عنوان سے صوبائی پیمانے پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں. مغربی بنگال میں بھی بورڈ کے ذمہ داران نے  مسلمانوں کے شرعی عائلی مسائل (جس کا تعلق نکاح و طلاق سے ہے) کی تعلیم و تربیت کے لئے صوبائی کمیٹیاں تشکیل دی  جن کا مقصد شریعت کی تفہیم اور اس کے تحفظ کی فکر کرنا ہے اور مسلمانوں کے پرسنل لا اور عائلی قوانین خاصہ میں مسلسل حکومت کی بے جا مداخلت کا ملکی، صوبائی اور علاقائی سطح پر مدافعت کرنا ہے اور بورڈ کی ہدایات کوشہر، گاؤں اور ہر ہر بلاک میں پہنچانا ہے اور ساتھ ہی امت مسلمہ کو شریعت کی صحیح سمجھ اور عائلی مسائل کے حلول  کی درست شکلوں کو سمجھانا ہے.
یہ اطلاع ملت ٹائمز کو کولکاتا سے ڈاکٹر نیلم غزالہ نے دی ۔انہوں نے مزید کہاکہانہی مقاصد کو بروئے کار لانے اور خاص کر سپریم کورٹ کی جانب سے ماضی قریب میں صادر کئے گئے فیصلے جس کی رو سے مسلم پرسنل لا کے اندر ناجائز مداخلت اور شریعت اسلامیہ کی شکل کو تبدیل کرنے کی ناپاک کوششوں کو عوام کے سامنے لانا اور حکومت کے غلط منصوبوں کا اجماعی اور صوبائی سطح پر مقابلہ کرنا ہے جس میں باہمی مشاورت سے متفقہ طور پر مندرجہ اشخاص کو ذمہ داریاں دی گئیں اور ایک مجلس عاملہ کی تشکیل عمل میں آئی جس کی صدارت بورڈ کے ممبر، ملت کے معروف ترجمان اور مایہ ناز مقرر و مفکر جناب مولانا ابو طالب رحمانی کررہے ہیں اور سکریٹری جنرل جناب قاری شمس الدین صاحب طے پائے ہیں جب کہ سرپرستی جناب جمیل منظر، نور جہاں شکیل اور مولانا نعمت حسین حبیبی صاحبان فرمارہے ہیں اور مفتی فخر الإسلام، مولانا عبد الرحمن جامی، جناب شاہ عالم، محترمہ عظمی عالم، محترمہ صبوحی عزیز، ڈاکٹر نیلم غزالہ، مولانا شرافت ابرار، اور عرفان شیر صاحبان نائبین صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور خزانچی جناب قمر الدین ملک اور اسسٹنٹ جنرل سکریٹری محمد رافع ایم صدیقی طے پائے جب کہ جوائنٹ سکریٹری کی ذمہ داری مولانا شریف الزمان، قمر الزمان اور محمد خبیب امین صاحبان کے ذمے آئی…

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *