پونے: (ملت ٹائمز)
پونے یونیورسٹی نے جمعہ کو ایک عجیب و غریب فرمان جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ گوشت خور طلبہ لو گولڈ میڈل نہیں دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظاميہ نے گولڈ میڈل کے حصول کیلئے بہت ساری شرطیں عائد کی ہہں جن میں سے ایک شرط طلبہ کا شاکاہاری ہونا بھی ہے ۔پونے یونیورسٹی کا شمار ہندوستان کے معروف تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جسے کاقیام 1949 میں عمل میں آیا تھا ۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق وائس چانسلر سرسوتی رام چندر شیلارنے اعلان کیا ہے کہ نماياں نمبرات لانے والے طلبہ کو یہ انعام دیا جایے گا ۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ گولڈ میڈل کے حقدار صرف وہ طلبہ ہوں گے جو شاکاہاری ہوں گے اور شراب نہیں پیتے ہوں گے۔





