این جی ٹی سے مل گئی اجازت سوموار سے دہلی میں دوبارہ نافذ ہوجائے گآ طاق-جفت فارمولہ

نئی دہلی(ملت ٹائمز)

دہلی حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ تمام ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں 13 تا 17 نومبر طاق جفت اسکیم کے دوران مفت سفر کا انتظام کیا جائے گا ، تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی کی راہ ہموار ہوسکے۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوٹ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ طاق ۔ جفت اسکیم کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے دہلی حکومت تمام ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں مفت سفر کی اجازت دے گی۔ اس اسکیم پر 13 تا 17 نومبر عمل کی جارہی ہے۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہا کہ اس سے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کرنے کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی کی راہ ہموار ہوسکے گی۔ کیلا گہلوٹ نے کہا کہ وہ آج 4:30 بجے شام دوسری تیاری کے لیے اجلاس طلب کریںگے۔ اس موقع پر ٹریفک سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے اس سلسلہ میں منعقدہ پہلے اجلاس کی صدارت کی ۔ یو این آئی کے بموجب گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے آج کہا کہ وہ اگر دہلی حکومت طاق ۔ جفت اسکیم کے موثر ہونے کے تعلق سے خاطر خواہ ثبوت پیش نہ کریں تو پیر سے مذکورہ اسکیم کے آپریشن پر التوا دے گی۔ نیشنل گرین ٹریبونل نے دہلی حکومت کو اس مسئلہ پر آج واقف کروایا اور کہا کہ شہر میں آلودگی کا مسئلہ موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ اس سلسلہ میں دہلی پولیس اسٹیشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) اور سنٹرل پولیشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے گذشتہ طاق جفت اسکیم پر عمل آوری کے دوران پیش آئے واقعات سے واقف کروایا۔ ٹریبونل یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ مذکورہ اسکیم کے دوران حکومت کتنی پرائیوٹ بسوں کا استعمال کرنے کی خواہاں ہے ۔ 500 خانگی بسوں میں سے حکومت نے کتنی بسوں کو چلانی کی تجویز پیش کی ہ