ممبئی میں دورروزہ کل ہندپندرہویں مسابقۃ القرآن کریم کا انعقاد

ممبئی میں دورروزہ کل ہندپندرہویں مسابقۃ القرآن کریم کا انعقاد
ہندوستان بھر کے مدارس کے طلبہ کو شرکت کی دعوت
ممبئی،10؍مارچ
پریس ریلیز
ممبئی میں دورزہ مسابقۃ القرآن کریم کا انعقاد کیا جارہا ہے ،جس میں ہندوستان بھر کے مدارس کے طلبہ کو شرکت کی دعوت گئی ہے ، ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹرا ممبئی کے صدر مولانا شاہد ناصر ی الحنفی صاحب نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ اخبارات کو یہ اطلاع دی ہے کہ حسب روایت سال رواں بھی 8/9 اپریل 2016 کو ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹر اممبئی اور بہار کی عظیم دینی درس گا ہ جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہارکے اشتراک سے دورروزہ کل ہند 15 ویں مسابقۃ القرآن الکریم کا انعقاد ہونے جارہاہے ،انہوں نے بتایاکہ یہ مسابقہ حج ہاؤس وی ٹی ممبئی میں منعقد ہوگا جس میں ہندوستان بھر کے مدارس کے طلبہ شرکت کرسکتے ہیں جن کی عمر 20 سال یا اس سے کم ہوگی ،نیزمسابقہ میں شرکت کے مجاز تجوید کی معلومات رکھنے والے یا کم ازکم ضیاء القرآت یا فوائد مکیہ پڑھنے والے طلبہ ہوں گے ،مسابقہ میں شرکت کے متمنی طلبہ 28 مارچ،2016 تک ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹر کے پتہ پر اپنی درخواست بھیج سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ مسابقہ میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ کو ٹرین کے سلیپر کلاس سے آمدورفت کا خرچ دیا جائے گا۔
ادارہ کا پتہ ہے
A Block, Sitaram Bldg,2nd Bldg, 2nd Floor, Room No, 28 opp Comissionor ofice D.N Road Crawfoard Market, Mumbai, 400001
اس کے علاوہ درخواست دہندگان اپنی درخواست idsm1993@gmail.com پر بھی بھیج سکتے ہیں ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ ادارہ دعوۃالسنہ مہاراشٹر گذشتہ کئی سالوں سے مسابقۃ القرآن کے پروگرام کا اہتمام کرتا ہواآرہاہے اور پانچ سو سے زائد طلبہ ہر سال مسابقہ میں شرکت کرتے ہیں ۔(ملت ٹائمز)