مرکز المعارف کی نئی پہل، حفاظ، ائمہ مساجد اور علماء کیلئے دہلی میں قلیل مدتی کورس شروع کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: (عامر ظفر؍ملت ٹائمز)
مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر نے نئی پہل کرتے ہوئے ایک قلیل مدتی کورس کا آغاز کیا ہے جس میں حفا ظ ، ائمہ اور علماء کو تین ماہ میں بنیادی انگلش سکھا جائے گی ۔
مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر دہلی شاخ کے انچار ج مولانا حفظ الرحمن قاسمی نے ملت ٹائمز کو بتایاکہ مرکز المعارف کی ایگزیٹو کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دہلی برانچ میں حفاظ ،ائمہ مساجد اور علماءکیلئے ایک قلیل مدتی کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے میں بنیادی انگریزی سکھائے جائے گی ،انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ یہ کورس 90 دنوں پر مشتمل ہوگا جس میں ہر ہفتہ تین دن دو گھنٹہ کی تعلیم ہوگی ۔انہوں نے بتایاکہ یہ کورس ان لوگوں کو سامنے رکھتے ہوئے شروع کیا گیاہے جو بنیادی انگریزی سے بھی ناواقف ہوتے ہیں اور ضروی کام کیلئے بھی دوسروں کے محتاج ہوتے ہیں ۔
انہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ یہ کورس دہلی کے جامعہ نگر علاقے میں جوگائی بائی کی آفس میں کرایا جائے گا ،کورس مکمل فری ہے ،البتہ طعام وقیام کا کوئی انتظام نہیں ہوگا ،16 نومبر سے داخلہ شروع ہورہاہے جو 30 نومبر تک جاری رہے گا اور 2 دسمبر سے تعلیم شروع ہوجائے گی،داخلہ فارم ملت ٹائمزنیوز پورٹل کی سائٹ پر موجود ہے جہاں سے خواہش مندر حضرات ڈاﺅن لوڈکرسکتے ہیں ۔
مزید تفصیل کیلئے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کیا جاسکتاہے ۔
88265477972/9599257913
Hifzurrahman297@gmail.com
واضح رہے کہ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ایک معروف ادارہ ہے جس کی مرکزی آفس ممبئی میں واقع ہے ،اس ادارے کے تحت وہاں فضلاءمدارس کو دوسالہ انگریزی زبان وادب کا کورس کرایا جاتاہے ،متعدد اس طرح کے ادارے اس سے منسلک ہیں اس کے علاوہ ایسٹرن کریسنٹ کے نام انگریزی میگزین بھی پابندی کے ساتھ یہاں سے شائع ہوتی ہے ۔مرکز المعارف کے ڈائریکٹر اور معروف اسلامی اسکالر مولانا برہان الدین قاسمی نے ملت ٹائمزبات کرتے ہوئے ان تمام باتوں کی تصدیق کی اور کہاکہ علماءکو انگریزی سے آراستہ کرنے کی ہماری یہ ایک اور نئی پہل ہے اور امید ہے کہ یہ کوشش بھی ملت کے حق میں کار آمد ثابت ہوگی۔

SELC Admission Form 2017