سابق وزیر آفتاب احمد کا میوات کے مطالبات کو لیکر وزیر اعلی ہریانہ کے نام کھلا خط میوات کے 41 اسکولوں بند کرایا، لڑکیوں کی مخصوص سیٹوں کو ختم کیا ،آخر کیوں؟؟

نوح ، میوات: (ملت ٹائمز / محمد سفیان سیف) سابق وزیر اور نوح میوات کے سابق ممبر اسمبلی آفتاب احمد نے وزیر اعلی ہریانہ کے نام کھلاخط لکھا ہے ۔انہوں نے یہ خط یسے وقت میں لکھا ہے جب وزیر اعلی ہریانہ میوات کے دورے پر ہیں ۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ عزت مآب وزیر اعلی جی ”آج آپ تقریبا نویں بار میوات آئے ہیں اور آپ ہماری کانگریس حکومت کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے. یہ تمام اسیکمیں اور منصوبے ہماری کانگریس حکومت نے میوات کے عوام کے لئے منظور کئے تھے، لیکن آپ نے افتتاح کرنے اور فیتا کاٹنے میں بھی سوا 3 سال کا طویل وقت لگا دیا۔ کیا آپ میوات کے لوگوں کو بتانے کی زحمت کریں گے کہ اب تک آپ نے کتنے منصوبے میوات کو سونپے ہیں ؟
ہم نے اپنے راج میں میوات کو 8 آئی ٹی آئی، دو پولی ٹیکنک، میڈیکل کالج، انجینئرنگ کالج، سی ایچ سی، پی ایچ سی، ڈھیروں اسکول، کوٹلہ جھیل، خواتین کالج، بہترین سڑکوں کا جال، ڈھیروں روزگار مہیا کرائے تھے،میوات میں آپ کی حکومت نے کیا کیا ہے؟
آپ نے میوات کا نام تبدیل کرنے کے علاوہ گوشت کے نام پر مےواتوں کو غلط بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ آپ نے تو ڈینگر ہیڈی جیسے گھناؤنے جرائم کو بھی چھوٹا اور عام کہہ کر آپنے میوات مخالف ہونے کا تعارف کرایا تھا۔
میں آپ سے پوچھنا چاہتاہوں کہ آیا آپ نے میوات کے بارے میں اپنی سوچ تبدیل کردی ہے؟ اگر تبدیل نہیں کی ہے تو عوام کو گمراہ کرنے سے کیا مقصد ہے؟
وزیر اعلی صاحب کیوں ، ہم نے میوات کی صحت بہتر بنانے کے لئے 550 کروڑ کی لاگت سے شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج نوح میں بنوایا تھا لیکن آپ کی حکومت جان بوجھ کر کالج کا بھٹہ بیٹھا رہی ہے۔ کیوں؟ آپ کی سرکار میں سینکڑوں ڈاکٹروں نے چھوڑ دیا، آپ نے معاملے کو مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ طور پر لیا۔ کوئی مناسب عملہ نرس، کوئی ٹیکنیشن اور نہ ہی پیرامیڈ اسٹاف ہے۔
آپ نے میوات کے ۴۱اسکولوں کو بند کرا دیا ،کیا آپ نہیں چاہتے کہ میوات کے بچے پڑھیں ؟؟ہم نے ایم ڈی یو ریجنل سینٹر نگینہ میں منظور کیا تھا ،لیکن اسے بھی آپ نے ٹنڈے بستہ میں ڈال دیا ۔آپ کو بیٹی بچاو ¿ کا نعرہ اچھا لگتا ہے لیکن آپ نے ہماری جے بی ٹی کی بچیوں کے لیے مخصوص 50 نشستوں کو بھی درمیان میں ختم کرنے کا کام کیا ہے۔ آخر کیوں؟
سابق وزیر آفتاب احمد نے اور بھی بہت سارے سوال صحت ،تعلیم،سڑکوں کو لیکر کئے ہیں ،سبھی سوال میوات سے جڑے ہیں ۔انہوں نے آخر میںلکھا کہ میںہی صرف ان سوالوں کو جواب نہیں جاننا چاہتابلکہ پوار میوات جاننا چاہتا ۔ امید ہے کہ آپ سبھی کاجواب دیں گے۔ یہ سوالات میں نے آپ سے عوامی مفاد میں یا کسی سیاسی نظریہ کی وجہ سے نہیں کئے ہیں۔ امید ہے کہ آپ عوام کو جلد ہی ہمارے منصوبوں کو وقف کریں گے اور جلد ہی آپ کے اعلانات پر کام شروع ہوگا۔