مغربی تہذیب کے فروغ میں اسلامی ثقافت سب سے بڑی رکاوٹ، جدید مسائل کی تحقیق اکیڈمی کا قابل ستائش کارنامہ: مولانا فضل الرحیم مجددی

ممبئی: (ملت ٹائمز )
مستشرقین پوری دنیا میں اپنی تہذیب کا فروغ چاہتے ہیں اور وہ اس کیلئے مسلسل کوشاں ہیں اور اپنے اس مشن کی راہ میں وہ سب سے بڑی رکاوٹ اسلامی تہذیب و تمدن کو سمجھنے ہیں اس لئے ان کی پہلی کوشش اسلامی تہذیب کا خاتمہ ہے ۔اس سلسلے میں بڑا کردار ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے دانشوران بھی ادا کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جامعہ الہدایہ جے پور کے سربراہ مولانا فضل الرحیم مجددی نے اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیاکے ستائیسویں سمینار کے آخری سیشن میں اپنے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا بل مبارکباد ہے جہاں نوجوان فضلا کی تربیت کی جاتی ہے اور جدید مسائل کی تحقیق کے سلسلے میں رہنمائی کی جاتی ہے ۔