نئی دہلی: (ملت ٹائمز )
معروف عالم دین مولانا مفتی عبداللہ پھول پوری آج مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے۔
مولانا ہندوستان کے معروف بزرگ اور مشہور عالم دین مانے جاتے تھے۔مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے آپ سرپرست اور حضرت مولانا شاہ ابرارالحق ہردو ئی کے خلیفہ تھے ۔مولانا مکہ مکرمہ عمرہ کرنے گئے تھے جہاں آج صبح معمولی علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔





