چننئی: (ملت ٹائمز )
مدراس کے نیو کالج میں انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کا دو روزہ قومی سمینار شروع ہوگیا ہے جس کا عنوان ہے، ہندوستان کے موجودہ سیاق مساوات انصاف اور بھائی چارے کی جانب ایک بہتر مستقبل کی تخلیق بذریعہ تاریخ
افتتاحی سیشن میں مدراس ہائی کورٹ کے سابق جج جی ایم اکبر علی ۔پروفیسر کپل کمار ۔ پروفیسر اختر الواسع وی سی مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی جودھپور ۔ڈاکٹر سلیم علی (ریٹائرڈ آئی پی ایس ) سمیت متعدد دانشوران شرکت کررہے ہیں اور صدارت کا فریضہ آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر منظور عالم انجام دے رہے ہیں ۔قبل ازیں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے میجر زاہد حسین پرنسپل نیو کالج چننئی نے کہا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ آئی او ایس کی 30 سالہ تقریبات سیریز کا چوتھا اور آخری سمینار ہمارے شہر میں ہورہا ہے ۔





