اگر صدر بنا تو سعودی عرب سے تیل کی خریداری بند کردوں گا :امریکی صدارتی امیدوار
واشنگٹن،27؍مارچ
ملت ٹائمز؍ایجنسیاں
امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو سعودی عرب سے تیل کی خریداری روکنے پر غور کرسکتے ہیں۔امریکی اخبار کو انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کہاکہ امریکہ سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو تحفظ فراہم کرتا ہے حالانکہ ان ممالک کے پاس اپنے وسائل موجود ہیں اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو سعودی عرب سے تیل کی خریداری روکنے پر غور کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک سعودی عرب داعش کے خلاف جنگ میں اپنی زمینی افواج نہیں بھیجتا امریکہ کو سعودی حکومت سے تیل کی خریداری روکنے پر غور کرناہوگا، سعودی عرب تیل کی دولت سے مالا مال ہے لیکن امریکہ کے بغیر وہ زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتا۔