دہلی گرامر اسکول میں بزم محسن انسانیتؐ کا انعقاد

پیغمبراسلام محمد رسول اللہﷺ کی شخصیت عالم انسانیت کی مشترکہ میراث:لطیفہ حسین
نئی دہلی(ملت ٹائمز/پریس ریلیز)
جامعہ نگر کے پہلوان چوک واقعہ دہلی گرامر اسکول میں طلبہ اور عوام الناس کو سیرت نبوی ؐ سے روسناش کرانے کےلئےآج’بزم محسن انسانیتﷺ‘کا انعقاد کیا گیا جس میں سیرت سے متعلق کئی پہلوؤں پر طلبہ و طالبات نے مختلف انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اسکول کی پرنسپل محترمہ لطیفہ حسین نے کہاکہ پیغمبراسلام محمد رسول اللہﷺ کی شخصیت عالم انسانیت کی مشترکہ میراث ہے۔جو کوئی بھی حیات مبارکہ اور تعلیمات نبوی سے اپنی زندگی کو منور کرے گا وہ دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوگا۔انہوں نےکہاکہ ضرورت اس بات کی ہےکہ سیرت طیبہ کا مطالعہ کیا جائے اور نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔ خاص طور پر اس مناسبت سے طلبہ کے ذریعہ بنائے گئے پوسٹرز توجہ کا مرکز بنے رہے،ان پوسٹروں میں پیغمبراسلام ؐ کی مکی زندگی اور اسلام کے شروعاتی دورکی منظر کشی کی گئی تھی جنہیں مہمانان کرام اور سرپرستوں نے خوب سراہا اور طلبہ کی خوصلہ افزائی کی۔پرگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا،اس کے بعد حمد اور نعت پاک پیش کیے گئے۔اس موقع پر انٹر ہاؤس نعت مقابلہ، تقریری مقابلہ اور پوسٹر میکنگ مقابلہمیں بچوں نے سرگرم حصہ لیا ۔ نعت کمپٹیشن میںکئی گروپ تھے جن میں بالترتیب مسکان ،مہ ناز، ریحان، کیفی، احتشام، عمر،زیبا، عابد،رافعہ، نمرہ،سعدیہ ، احمد،آیت،اورپرفیکشن ہاؤس میں جنت ،سعدیہ ،حمنہ شہاب،سعد،آصف،فرزان اور عدنان نے حصہ لیا۔اسی طرح تقریری مقابلے میںارحم اختر،رومیضہ،نمرہ طارق اور پوسٹرمیکنگ  مقابلےمیںتوصیف،مزمل،رابعہ،ادیبہ، ولی، عائزہ، عبدالرحمن، نذر، شعیب، عارض ، شبیب  الواعظ وغیرہ  نے  حصہ لیا ،کچھ طلبہ نے مختلف مقابلوں میںشرکت کرتے ہوئےاپنی کارکردگی پیش کی۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے مشہور اسلامک اسکالر فریدہ خانم نے خطاب کرتے ہوئے سیرت مبارک پر تفصیلی گفتگو کی ۔ قاری معین الدین کے دعائیہ کلمات پرپروگرام اختتام پذیر ہوا۔