نئی دہلی: 19؍ دسمبر (ملت ٹائمز )
دہلی کے جامعہ نگر والوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہے اور بہت جلد یہاں میٹرو سروس کی شروعات ہورہی ہے ۔
ملت ٹائمز کو ملی اطلاع کے مطابق بوٹینکل گارڈن،کالندی کنج سے کالکاجی میٹرو لائن کا آغاز 25 دسمبر سے ہورہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق 25 دسمبرکو وزیراعظم نریندرمودی کالندی کنج سے کالکاجی میٹروکوہری جھنڈی دکھانے والے ہیں۔اتناہی نہیں اس کے بعدپی ایم مودی سیکٹر 62 میں بھی ریلی کریں گے ۔وہیں پرہی ہیلی پیڈ بنایاجائے گا۔





