نئی دہلی ۔20دسمبر(شہنوازناظمی/ملت ٹائمز)
کیرالہ لو جہادمعاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پہلی بار کیرل سے تعلق رکھنے والی ہادیہ سے سلیم کالج کے ہوسٹل میںاس کے شوہر شفیع جہاں آج ان سے ملاقات کی ہے،اور شادی کی پہلی سالگرہ پر دونوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ۔
واضح رہے کہ کل 19 دسمبر کو ان دونوں کی شادی کی پہلی سالگرہ تھی ، ملت ٹائمز کی اسٹوری کے مطابق 19 دسمبر 2016 کو ایک مسجد میں دونوں کے درمیان نکاح کا انعقاد عمل میں آیا تھا ۔اس سالگرہ کو یادگار بنا کے لئے شفیع جہاں نے ہادیہ کو بہت سے تحفے بھی پیش کئے، ہادیہ نے شفیع جہاں سے ملنے پرخوشی کا اظہار کیا،اور دونوں ایک ساتھ فوٹو کھینچ کر اسے شیئر بھی کیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ہادیہ نے کہا تھا کہ وہ اپنی آزادی چاہتی ہے۔کورٹ نے اس سے پوچھا تھا، ‘کیا آپ ریاستی حکومت کے خرچے پر تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہیں؟ آپ کے خواب کیا ہیں؟ ‘ اس پر ہادیہ نے کہا تھا، ‘میں اپنے شوہر سے ملنا چاہتی ہوں اور آج اس کا یہ خواب بھی پورا ہوگیاہے۔ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہوں، لیکن ریاستی حکومت کے اخراجات پر نہیں۔ میرا شوہر میری دیکھ بھال کرنے کے قابل ہے۔اور اس ملاقات کو دیکھ کر ایس لگ رہا ہے کی شفیع جہاں اس صورت میں بہت حد تک کامیاب بھی ثابت ہوگا۔ہادیہ کے بیان کے بعد سپریم کورٹ نے اسے حراست سے آزاد کر دیاتھا۔ ہادیہ اپنے کالج چلی گئی تھی اور اپنی تعلیم مکمل کررہی ہیں ۔