لالو پرساد یادو کو آج نہیں سنائی جائے گی سزا

رانچی: ؍3جنوری (ملت ٹائمز )
لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ کیس میں قصور وار قرار دیئے جانے کے بعد آج سزائی سنائی جانی تھی لیکن اب وہ موخر ہوگئی ہے ۔میڈیا رپوٹ کے مطابق دو وکیلوں کی آج موت ہوگئی ہے جس کی بنیاد وکلا کے گروپ نے عدلیہ سے اپیل کی تھی کہ آج سزا نہ سنائی جائے۔واضح رہے کہ بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو چارہ گھوٹالہ کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے قصوروار ٹھہرائے گئے ہیں جس کی آج سزا سنائی جانی تھی جو آج ملتوی ہوگئی ہے ۔اب یہ سزا کب سنائی جائے گی اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔