سینئر صحافی ڈاکٹر عبد القادر شمس کی والدہ کا انتقال ، سرکردہ شخصیات کا اظہارِ تعزیت

ارریا : 6 جنوری: (ملت ٹائمز)
معروف صحافی اور روزنامہ راشٹریہ سہار کے سینر سب ایڈیٹر ڈاکٹر عبد القادر شمس کی والدہ محترمہ کا آج صبح ان کے آبائی وطن ارریا ضلع بہار میں انتقال ہوگیا ہے جس سے اہل خانہ اور ڈاکٹر عبد القادر شمس کے حلقہ احباب میں غم کی لہر دور گئی ہے ۔اطلاع کے مطابق آج بعد نماز عصر دوبا گاﺅں میں نمازہ جنازہ ادا کی جائے گی اور وہیں تجہیز و تکفین عمل میں آئے گی ۔
ڈاکٹر عبد القادر شمس کی والدہ محترمہ کے انتقال پر مختلف اہم شخصیات نے فون کرکے ان سے اظہار تعزیت کیاہے ،ملت ٹائمز سے بھی کئی اہم شخصیات نے فون پر بات کرکے شدید رنج و غم  کا اظہار کیا ہے ۔معروف عالم دین اور جامعۃ القاسم دارالعلوم اسلامیہ سپول بہار کے بانی ومہتمم مولانا مفتی محفو ظ الرحمن عثمانی نے شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ماں دنیا کی سب سے عظیم نعمت ہوتی ہے ،اس کا کوئی متبادل نہیں ہے ایک بیٹاکی زندگی کیلئے ماں کی وفات زندگی کی سب سے بڑی آزمائش ہوتی ہے ،غم کے اس موقع پر ہم اپنے عزیز دوست ڈاکٹر عبد القادر شمس کے ساتھ ہیں اور والدہ محترمہ کیلئے بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہیں ۔
آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری اور معروف اسکالر ڈاکٹر ڈاکٹر محمد منظور عالم نے بھی اس خبر پر اپنے شدید رنج و غم  کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ماں کی جدائیگی کا احساس ناقابل برداشت ہوتا ہے ، میری دعاءہے کہ اللہ تعالی عزیزم عبد القادر اور ان کے اہل خانہ کو صبرجمیل عطاء فرمائے ۔ بہار کے سابق وزیر شمائل نبی ۔ بہار اردو اکیڈمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری ، جامعہ ملیہ اسلامیہ سے شائع ہونے والی میگزین کے اسسٹنٹ ایڈیٹر مولانا سعید انور قاسمی ،معروف تنقید نگار ڈاکٹر زرنگار یاسمین ، ممبئی اردو نیوز کے ایڈیٹر شکیل رشید ،صحافی عبد النور شبلی ، روزنامہ انقلاب کے سینئر سب ایڈیٹر ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی ، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے مفتی امتیاز احمد قاسمی ، مفتی احمد نادر القاسمی ، پٹنہ کے معروف صحافی اشرف استھانوی ، مولانا ظفر صدیقی قاسمی ،محمد عارف اقبال ، نسیم اختر سمیت متعدد اہم شخصیات نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔ اس موقع پر ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر عبد القادر شمس ہمارے مخلص و کرم فرماہیں ، اس غم میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، اللہ تعالی والدہ محترمہ کو غریق رحمت کرے ۔
مرحومہ پاک طبعیت ، صوم صلاة کی پابند اور نیک سیرت خاتو ن تھیں، ماں کی وفات سے ڈاکٹر عبد القادر شمس ،ان کے بھائی مولانا عبد الواحد رحمانی اور دیگر سبھی بیحد افسردہ اور رنجید ہ ہیں ۔