نم آنکھوں کے ساتھ شاہد علی خان سپرد خاک ، سابق وزیر اعلی مانجھی سمیت متعدداہم سیاسی وملی رہنما ءکی شرکت

سیتامڑھی۔6جنوری (ملت ٹائمز کلیم اختر شفیق )
سابق کابینہ وزیر اور ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم) پارٹی کے کارگزار قومی صدر مسلم سیاسی رہنما جناب شاہد علی خان کو آج برروز ہفتہ بعد نماز ظہر سرکاری اعزاز کے ساتھ سیتامڑھی شہر سے متصل مہسول کی قبرستان میں نم آنکھوں سے سپردِ خاک کیا گیا موصوف شاہد علی خان کے جنازے میں سینکڑوں سیاسی، سماجی اور ملی رہنماو¿ں نے شرکت کی۔اس موقع پر ہندستانی عوام مورچہ کے روح رواں سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جناب شاہد علی خان کی اچانک موت ہوجانے سے جہاں مسلمانوں کو نقصان ہیں وہیں ہماری پارٹی کو ایسا نیک طبیعت، اخلاق مند اور ملنسار لیڈر کا ملنا بہت ہی مشکل ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ہندوستان عوام مورچہ آج جہاں پر آکر کھڑی ہے اور اپنا مقام بنا چکی ہے تو وہ جناب شاہد علی خان کی محنت و کاوش کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ موصوف سیتامڑھی نہیں بلکہ پورے بہار میں اپنی منفرد پہچان بنائے ہوئے تھے جہاں جہاں بھی ان کا جانا ہوتا تھا تو ان کی مقبولیت مسلم – ہندو اور دیگر سبھی لوگوں میں ایک جیسی تھی اور وہ ہر لوگوں کو مقبول عام سیاسی رہنما تھے وہیں اس موقع پر سابق وزیر راجد کے اہم مسلم رہنما عبد الباری صدیقی نے نامہ نگاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد علی خان کا اچانک اس دنیا سے چلا جانا مسلم سیاسی حلقوں کے لئے عظیم خسارہ ہے اس کی تلافی بہت جلد ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بھلے ہی پارٹی جو رہی ہو لیکن ملنے ملانے کا جو سلسلہ ان کا تھا کہ جب بھی کسی سے ملتے مسکراتے ہوئے ملتے ایسا لگتا تھا کہ سچ میں کسی مسلم سیاسی رہنما سے ملاقات ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کا بس اس دنیا میں کیا اس کے اخلاق اور کردار ہی باقی رہتا ہے جسے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی لوگ صدیوں یاد رکھتا ہے 

واضع رہے کہ جناب شاہد علی خان کے جنازے کی نماز بعد نماز ظہر سیتامڑھی شہر سے متصل مہسول عید گاہ میں ادا کی گئی جس سے نماز جنازہ حضرت مولانا سعید مظاہری نے پڑھائی اس موقع پر مہسول عید گاہ سے لیکر مہسول قبرستان جہاں موصوف کو تدفین کیا گیا ہے وہاں تک بھیڑ تھی موصوف کے اچانک انتقال پر جن سیاسی، سماجی ملی اور ادبی کارکنان لوگوں نے اظہار تعزیت پیش کیا ان میں ایم ایل اے فیصل رحمان، سابق ایم پی سیتا رام یادو، ایم ایل اے سنیل کمار کشواہا، سابق ایم پی نول کشور رائے، ایم ایل سی دلیپ رائے، ایم ایل اے رنجو گیتا، راجد ضلع صدر شفیق خاں، کانگریس ضلع صدر ویمل شکلا، یوتھ کانگریس ضلع صدر شمس شاہنواز، بزرگ شاعر اشرف مولا نگری،جے ڈی یو لیڈر جمال الدین دانش،سینئر راجد لیڈر سابق مکھیا محمد صادق مولانگری، نوجوان شاعر جمیل اختر شفیق، صحافی طالب حسین آزاد، صحافی اشتیاق احمد، صحافی ارمان علی، اظہر الدین دلکش، ماسٹر محمد شفیق، تاجر محمد تمنے، باجپٹی سمتا پارٹی کے لیڈو محمد تمنے، صحافی کلیم اختر شفیق وغیرہ کے اسمائ قابلِ ذکر ہیں اجتماعی طور پر جنازے میں شریک تمام سیاسی، سماجی ملی اور ادبی حلقوں کے لوگوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کو اللہ رب العزت سے صبر جمیل کے لئے دعائی کی۔