راجگیر میں چوتھا بین الاقوامی بدھ کانفرنس کا آغاز، صدر جمہوریہ نے کیا افتتاح

پٹنہ : (ملت ٹائمز؍نور السلام ندوی) صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے آج راجگیر میں چوتھا بین الاقوامی بدھ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں گیارہ بدھ ملکوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔صدر جمہوریہ نے اس موقع پر بہار کی تاریخی اور روحانی قدروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ راجگیر کبھی مگدھ کا حصہ تھا۔ مہاتما بدھ مگدھ سمراج میں یہاں کا دورہ کرتے تھے۔ ان کے مریدین اور عقیدت مندوں نے اس سرزمین پر مٹھوں کی تعمیر کی جنہیں ویہار کہا جاتا ہےصدر جمہوریہ راجناتھ کووند آج دہلی سے خصوصی طیارہ سے گیا پہنچے جہاں گورنر ستیہ پال ملک اور وزیر اعلی نتیش کمار نے ان کا استقبال کیا ۔ بعدہ وہ راجگیر پہنچے اور بین الاقوامی بدھ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی نتیش کمار نے راجگیر کو ولڈ ہیریٹیج میں شامل کرنے کا مرکز سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی نالندہ یونیورسٹی کو دنیا کی قدیم اور تاریخی یونیورسٹی بتایا اور کہا کہ اپنی شناخت مٹا چکی نالندہ یونیورسٹی کی عظمت کو دوبارہ بحال کیا گیا ہےاس کے لئے انہوں نے سابق صدر جمہوریۂ ہند اے پی جے عبدالکلام کی کوششوں کی ستائش کی۔ تین دنوں تک چلنے والا بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد مذہبی اقدار و روایات کو فروغ دینا اور امن وامان کو بحال کرنا ہے۔ آج جہاں پوری دنیا امن کی متلاشی ہے اور امن و شانتی کے قیام کے لئے متحرک ہے یہ کانفرنس اس میں اہم رول ادا کر سکتا ہے۔ ایشیان ہند مذاکرات کی پچیسویں سالگرہ پر اس کانفرنس کا انعقاد ایک خوش آئند قدم ہے۔ جس میں دنیا کے گیارہ ملکوں کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سری لنکا کے وزیر خارجہ تلک ماراپنا۔تھائ لینڈ کے وزیر فن وثقافت اور نالندہ یونيورسٹی کے وائس چانسلر۔ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔