میڈیا کے ذریعہ فتوو¿ں کو متنازعہ بنانے سے سخت ناراض دارالعلوم دیوبند نے کیا سخت قدم اٹھانے کافیصلہ کرتے ہوئے
مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ بغیر اجازت فتویٰ شائع کرنے والوں کے خلاف ہوگی سخت کارروائی
دیوبند،13جنوری(سمیرچودھریملت ٹائمز)
عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ سے میڈیا کے ذریعہ فتوے اٹھاکرانہیں متنازعہ بناکر پیش کرنے سے دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ سخت نالاں ہے ،دارالعلوم دیوبند نے اس کو کاپی رائٹ کے خلاف ورزی قرار دیا ہے اور بغیر اجازت فتویٰ شائع کرنے والوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیاہے ،مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ کاپی رائٹ کے خلاف وزری کرنے والوںکے خلاف سخت کارروائی کرائی جائے گی ۔ملک و بیرون ملک کے لوگوں کے سوالوں کے جواب میں آن لائن جاری کئے گئے دارالعلوم دیوبند کے فتویٰ آج کل میڈیا کی سرخی بنے ہوئے ہیں ،عالم یہ ہوگیاہے کہ میڈیا اوسطاً ہرہفتہ ادارہ کی ویپ سائٹ سے ایک فتویٰ کاپی کرکے اسے سماج کے درمیان متنازعہ بناکر پیش کردیتاہے،اتنا ہی نہیں بلکہ کچھ ٹی وی چینل فتوے کے بہانے گھنٹوں گھنٹوں بحث و مباحثہ کے پروگرام کرکے دارالعلوم دیوبند، علماءاور مسلمانوں کو طعن وتشنیع کرنے میںکوئی کم نہیں چھوڑتے ہیں۔ جس سے سخت ناراض دارالعلوم دیوبند نے اب سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیاہے۔ ادارہ کی جانب سے ویپ سائٹ پر سخت قوانین اپلوڈ کردیئے گئے ہیں،ادارہ کی جانب سے ویب سائٹ پر تحریر کیاگیاہے کہ ویب سائٹ کا ڈاٹا ادارہ کی بغیر تحریری اجازت کے نہ تو شائع کیا جاسکتاہے اور اور نہ ہی تقسیم کیا جاسکتاہے۔ پریس یا میڈیا کسی بھی نیٹ ورک کے ذریعہ ان کے ڈاٹا یا فتوو¿ں کو شائع نہیں کرسکتاہے،کیونکہ یہاں جاری فتوو¿ں کی کاپی رائٹ ہوتی ہے، اسلئے ان کی اجازت کے بغیر اس کا استعمال کرنا غیر قانونی ہے ۔ایسے کرنے کے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔اس بابت دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ بغیر اجازت شائع ہونے والے فتوو¿ں کو غلط طریقہ سے پیش کیاجارہاہے، جس سے ادارہ کے تئیں غلط تاثر جاتاہے، اب اگر کوئی بھی شخص یا ادارہ کاپی رائٹ قانون کے خلاف وزری کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ سے فتویٰ لیکر شائع کرتاہے توان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔
دارالافتاءکی سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے سخت قوانین!
دارالعلوم یوبند کی ویب سائٹ پر آن لائن اردو اور انگریزی میں لاکھوں فتوے اپلوڈ کئے جاچکے ہیں،دارالعلوم دیوبند کی جانب سے آن لائن فتوے کی سہولیات دور دراز ارو بیرون ممالک رہ رہے لوگوں کے لئے شرو ع کی گئی ہے، اس سائٹ سے فتوو¿ںکا غلط استعال روکنے کے لئے دارالعلوم دیوبند نے سخت رویہ اختیار کیاہے اورویب سائٹ پر سخت قوانین تحریر کئے ہیں ۔