معروف صحافی کلدیپ نیر کے ہاتھوں’’ دی نیشن ‘‘ نیوز پورٹل کا آغاز آج ’’ موجودہ صحافت میں نوجوانوں کا کردار ‘‘ کے عنوان پر اہل علم و دانشور اظہارِ خیال کریں گے

 نئی دہلی: 20؍جنوری (پریس ریلیز)

سائبر میڈیا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اہمیت کے پیش نظر صحافتی میدان میں نوجوانوں کا آنا بیحد ضرروی ہے جو اپنے حق کی آواز بیباکی کے ساتھ حکمراں جماعت تک پہنچا سکے، اسی اہمیت کے پیش نظر نوجوان صحافی عارف اقبال ’’ دی نیشن ‘‘ کے نام سے ایک نیوز ویب سائٹ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا افتتاح آج بروز اتوار شام تین بجے انڈیا اسلامک کلچر سینٹر میں معروف و سینئر صحافی کلدیپ نیر کے ہاتھوں اجرا عمل میں آئے گا، اس موقع پر ’’ موجودہ صحافت میں نوجوانوں کا کردار ‘‘ کے عنوان پر ایک مذاکرہ بھی ہوگا جس میں مختلف مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت ہوگی، تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر شکیل احمد ( سابق مرکزی وزیر و جنرل سکریٹری کانگریس )، پروفیسر منوج کمار جھا ( قومی ترجمان راشٹریہ جنتادل)، شکیل شمسی ( ایڈیٹر، روز نامہ انقلاب )، عارفہ خانم شیروانی ( سینئر صحافی و اینکر، دی وائر )، شویتا جھا ( سینئر صحافی و نیوز اینکر آج تک ) کے نام قابل ذکر ہیں۔ قارئین سے شرکت کی درخواست ہے۔