ملت ٹائمز کی دوسری سالگرہ پر دنیا بھر سے قارئین پیش کررہے ہیں مبارکباد ۔پڑھیں مکمل تفصیلات

18/جنوری 2016 کو ممبئی میں مولانا رابع حسنی ندوی ملت ٹائمز کا افتتا ح کرتے ہوئے (فائل تصویر)

عامر ظفر قاسمی
ملت ٹائمز کے دوسال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں موجودقارئین فیس بک ،وہاٹس ایپ،ٹوئٹر ،فون اور مسیجز کے ذریعہ ملت ٹائمز کے ایڈیٹر اور اس وابستہ تمام افراد کو مبارکباد پیش کررہے ہیں،نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں اور کامیاب مستقبل کیلئے دعائیں کررہے ہیں،مبارکباد ینے والوں میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے اردو میڈیا سیل کے ترجمان ڈاکٹر فرقان حمید ،فقیہ ملت مولانا زبیر احمد قاسمی رکن تاسیسی اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا ومہتمم جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی،بہار کے سابق وزیر شمائل نبی ،آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم ،آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر جناب نوید حامد ،چوتھی دنیا کے ایڈیٹروپریس کلب آف انڈیا کی منیجنگ کمیٹی کے ممبر اے یو آصف ، مرکز المعارف کے ڈائریکٹر مولانا برہان الدین قاسمی ، مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعة القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار ۔مسلم پرسنل لاءبورڈ کے خواتین ونگ کی سربراہ ڈاکٹر اسماءزہر ا،روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر قاسم سید، بہار اردو اکیڈمی کے چیرمین مشتاق احمد نوری۔مجلس اتحاد المسلمین کی رکن جویریہ آفرین حسینی۔ امام کعبہ کے فوری مترجم ڈاکٹر ظل الرحمن تیمی ۔معرو ف شاعرہ شبنم صدیقی،افریقہ وویمن فیتھ کی صدر محترمہ سید النساءسید،سماجی کارکن شبنم ہاشمی۔قاری محمود بانی ومہتمم مدرسہ تجوید القرآن آزاد مارکیٹ دہلی ۔دی ہندو کی سینئر جرنلسٹ محترمہ رعنا ایوب صدیقی ۔مفتی عبید اللہ قاسمی اسسٹنٹ پروفیسر ذاکر حسین کالج دہلی ۔ڈاکٹر زرنگار یاسمین لیکچرار پٹنہ یونیورسیٹی۔ مولانا سعید انور قاسمی ایسوسی ایٹ ایڈیٹر اسلام اور عصر حاضر جامعہ ملیہ اسلامیہ ۔معروف مصنف مولانا ندیم الواجدی ایڈیٹرماہنامہ ترجمان دیوبند ۔ڈاکٹر یامین انصاری ریزیڈینٹ ایڈیٹر روزنامہ انقلاب ۔ محمد مسلم غازری ایڈیٹر روزنامہ خبریں۔ ڈاکٹر زین شمسی ایڈیٹر ہفت روزہ مسلم دنیا ۔ مولانا توقیر احمد قاسمی استاذ دارالعلوم دیوبند۔سماجی کارکن محترمہ شہناز انجم صاحبہ۔سینئر صحافی شکیل رشید ایڈیٹر روزنامہ ممبئی اردو نیوز ۔مولانا محمد شاہد ناصری الحنفی بانی وصدر ادارہ دعوة السنہ مہاراشٹرا ۔سینئر جرنلسٹ ڈاکٹر وسیم راشد رکن اردو اکیڈمی دہلی ۔ ڈاکٹر یاسر ندیم الواجدی شکاگو امریکہ ۔ محمد عامر ادریسی صدر ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل (اے ایم پی)۔مولانا شمیم اختر ندوی مہتمم مدرسہ دعوة الابرار ممبئی ۔ مولانا محمود دریاآبادی۔ معروف کالم نویس مولانا مدثر احمد قاسمی۔ مولانا عبد الرحمن عابد صدر اربطہ کونسل دہلی۔ محترمہ شائستہ عنبر صدر آل انڈیا خواتین مسلم پرسنل لاءبورڈ ۔ایڈوکیٹ شاہد علی صدیقی صدر یونائٹیڈ مسلم فرنٹ ۔مشہور صحافی یاور رحمن۔ سمیت متعدد نام قابل ذکر ہیں ۔ذیل میں ہم پیش کررہے ہیں مبارکباد کے کچھ اہم پیغامات۔
ممبئی کے مشہور عالم دین مولانا محمود دریابادی لکھتے ہیں:
موجودہ دور میں اردو زبان کی موبائیلی مقبولیت میں ملت ٹائمز کا کردار مستقبل کا مورخ نظر انداز نہیں کرسکے گا۔ہدیہ تبریک اورمستقبل کے لئے ڈھیر ساری دعائیں۔
معروف اسلامی اسکالر مولانا برہاالدین قاسمی ڈائریکٹر مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی لکھتے ہیں:
ہم مولانا شمس تبریز صاحب اور پوری ٹیم ملت ٹائمز سے بہت خوش ہیں، اس دور کے میڈیا اور سوشل میڈیا کے اثرات اور طریقہ کار سے تھوڑی بہت واقفیت ہونے کی بنیاد پر یہ کہہ سکتاہوں کہ آپ کے ذریعہ اوپر مذکور تمام باتیں صحیح اور حقیقت پرمبنی ہے، آپ حضرات کے کام اور انتھک محنت و لگاو¿ں دیکھ کر ہمیں خوشی کےساتھ ساتھ بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔آج ملت ٹائمز کے دوسرے یوم تاسیس یا سالگرہ کے موقع پر ہم اپنے دل کی گہرائیوں سے آپ کو، ٹیم ملت ٹائمز کو اور دنیا بھر میں موجود تمام قارئین ملت ٹائمز کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ آپ حضرات کی محنت کو قبول فرمائے اور ملت ٹائمز کو مزید بہتری، دوام اور مقبولیت عطا فرمائے، اس کو نظر بد سے حفاظت کے ساتھ کام کے لئے بہترین ذرائع کا انتظام فرمائے – آمین۔
امام کعبہ کے فوری مترجم ڈاکٹر ظل الرحمن تیمی ڈائریکٹر رحیق گلوبل اسکول نے اپنے پیغام میں لکھاہے :
دل کی گہرائیوں سے ملت ٹائمز کے دو سال مکمل ہونے پر مولانا شمس تبریر قاسمی اور ان کے رفقاءکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، بلاشبہ ملت ٹائمز نے مختصر مدت میں اپنی پہچان بنائی ہے، اللہ تعالٰی ملت ٹائمز کو ملت کی فلاح و بہبود کا ذریعہ بنائے۔
معروف افسانہ نگار اور بہار اردو اکیڈمی کے چیرمین جنا ب مشتاق احمد نوری لکھتے ہیں :
شمس تبریز قاسمی تمہاری کاوشوں کو سلام !
تم نے جس جانفشانی سے اس گروپ کو چلایا جسطرح اپنے چاہنے والوں کواپڈیٹ رکھا اور خبروں کے انتخاب میں معیار کا خیال رکھا اس کی تعریف الفاظ میں ممکن نہیں ،بس دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔اللہ مزید ترقی کے امکان روشن کرے۔
معروف اسلامی اسکالر اور دارلعلوم دیوبند میں شعبہ انگریزی کے سربراہ مولانا توقیر احمد قاسمی لکھتے ہیں :
ملت ٹائمز کے دو سال مکمل ہونے پرپوری ٹیم اور خاص کر اسکے ایڈیٹر مولانا مفتی شمس تبریز قاسمی کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں! اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ اللہ آ پ کو مزید کامیابیوں سے نوازے آمین
سینئر صحافی ڈاکٹر عبد القادشمس لکھتے ہیں:
کامیاب جدوجہد کے لئے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد، یہ کوہ کنی کا کام وہی لوگ کرتے ہیں جن کے دل و دماغ میں جوش جذبہ اور جنون ہو…. اس کارواں کے سرخیل کو بہت بہت مبارکباد۔
نوجوان قلم کار اور سہ ماہی مطالعات کے جوائنٹ ایڈیٹر مولانا اجمل فاروق ندوی لکھتے ہیں:
دو سال مکمل ہونے پر بھائی شمس تبریز قاسمی اور ا±ن کی ٹیم کو دلی مبارک باد اور روشن مستقبل کے لیے بے شمار نیک خواہشات۔
معروف شاعرہ اور ملت ٹائمز کی سب ایڈیٹر محترمہ فوزیہ رباب لکھتی ہیں :
الحمد للہ ملت ٹائمز صحافت کے میدان میں نئی شناخت قائم کر چکا ہے اور ان شاءاللہ مستقبل میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا، ملت ٹائمز سے محبت رکھنے والے اور ہماری ٹیم کو حوصلہ بخشنے والے تمام معزز احباب کا تہہ دل سے شکریہ۔
مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے استاذ اور ایسٹرن کریسنٹ کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے ملت ٹائمز کے ایڈیٹر کے نام ایک طویل خط لکھاہے جس میں انہوں نے ملت ٹائمز کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ شمس تبریز قاسمی نے بے سروسامانی کے عالم میں ایک مسلم میڈیا ہاﺅس کا خاکہ پیش کردیا ہے جسے آگے بڑھانے کیلئے ان کا تعاون کرنا ضروری ہے اور ملی رہنماﺅں کو اس جانب توجہ دینی چاہیئے ۔مکمل خط یہاں کلک کرکے پڑھاجاسکتاہے ۔
مجلس اتحاد المسلمین کے خواتین ونگ کی رکن محترمہ جویریہ آفرین حسینی نے بھی ایک خط لکھاہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ملت کی نمائندگی اور مسلمانوں کے اہم حقوق کیلئے ملت ٹائمز کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ۔یہاں کلک کرکے جویریہ آفرین کا مکمل خط ملاحظہ فرمائیں ۔
مولانا عمر فاروق قاسمی لکھتے ہیں:
ملت ٹائمز کے دو سال مکمل ہونے پر مولانا شمس تبریر قاسمی اور ان کے رفقاءمبارکباد قبول فرمائیں، بلاشبہ ملت ٹائمز نے مختصر مدت میں اپنی پہچان بنائی ہے، اللہ تعالٰی ملت کو ملت کی فلاح و بہبود کا ذریعہ بنائے۔
سعود ی عرب میں مقیم نوجوان عالم دین مولانا انس عباد صدیقی رقم طراز ہیں:
ملت ٹائمز کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتاہوں خصوصا ان کے موسس وچیف ایڈیٹر بے باک صحافی بے لوث ادیب شگفتہ نویس قلمکار نوجوان عالم دین مرد آہن شمس تبریزقاسمی کوکہ انہوں نے ملت ٹائمز نیوزپورٹل کے ذریعے واقعی ملت کی مسیحائی ورہبری کا فریضہ انجام دیا ہے اور کئی ایسے دسیسہ کاریوں کا انکشاف کرکے ان کی قلعی کھولی ہے جس سے اسلام ومسلمان کے کردار پہ حرف آرہاتھا یہ ستھری صحافت ہے مخلصانہ کردار ہے جو وقت کی ضرورت بھی ہے اور صحافت کی آبرو بھی آج صحافتی دنیا میں ایسے ایسے بد چلن صحافی ہیں جنہوں نے صحافت کومحض نام ونمود شہرت ومال ومنال کے حصول کے لئے لونڈی کی طرح استعمال کیا ہے صحافت کی آبرو کو بازاروں میں فروخت کیاایسے دور میں جب کہ صحافت کو کوٹھے کی عورت کی طرح استعمال کیاجارہاہے شمس تبریز قاسمی نے ان کی حرمت کا پاس ولحاظ ہی نہیں کیاہے بلکہ ان کی صداقت کو قوت بھری آواز عطاکی ہے۔
دوسال کی تکمیل پہ خوشی منائیے یہ آپ کا حق ہے چونکہ کامرانیوں کے زمزمے ہرسمت لٹائے ہیں لیکن احتساب بھی ضرور کیجئے تاکہ مستقبل اس سے کہیں زیادہ روشن اور کامیاب ہوسکے
پھرسے بصدخلوص آفریں ومبارک باد۔
ویکلی فیس بک ٹاک شو سرجیکل اسٹرائک کے میزبان ڈاکٹر یاسر ندیم الواجد ی لکھتے ہیں:
بہت بہت مبارک ہو۔ مجھے امید ہی نہیں پوری توقع ہے کہ آپ کا ادارہ بہت آگے جائے گا ان شاءاللہ۔
دارالعلوم دیوبند کے نوجوان فاضل مفتی محمد اللہ قیصر قاسمی لکھتے ہیں:
صدہا مبارکباد:ملت ٹائمز نے انجام کی پرواہ کئے بغیر بھیگے ہوئے پروں سے ہی اپنی پرواز شروع کی آج الحمدللہ ثم الحمدللہ اس کی اڑان مستقل اونچائی کی طرف گامزن ہے، یہ سب شمس بھائی کی پوری ٹیم کے جہد مسلسل کے ثمرات ہیں جو یقینا اللہ کے فضل کے علاوہ کچھ نہیں۔دعا ہے کہ اللہ ہر مشکلات کو دور فرمائے، ملت ٹائمز کو مزید بلندیوں تک پہونچائے.اور ملت کا سچا اور مخلص ترجمان بنائے۔
نوادہ کے سرگرم عالم دین مولانا نوشاد زبیرملک لکھتے ہیں!
ملت ٹائمز کے دو سال مکمل ہونے پرپوری ٹیم اور خاص کر مولانا شمس تبریز قاسمی کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں! کچھ اصلاحات کی بھی ضرورت ہے اس جانب بھی توجہ کرنا چاہئے!
دارالعلوم وقف دیوبند میں شعبہ انگریز ی کے استاذ مولانا اسجد عقابی نے بھی ایک خط لکھاہے جس کا ایک پیرا گراف یہاں پیش ہے ۔
ملت ٹائمز کی سعی پیہم یقینا قابل ستائش ہے، لیکن میری نظر میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی طلاق ثلاثہ کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے والی عشرت جہاں کی حقیقی تصویر کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہے، جس طرح سے ملت ٹائمز نے اس کا پردہ فاش کیا ہے اور حقیقی صورت حال کو اجاگر کیا ہے،ہمیں امید ہے آئندہ بھی ان شائ اللہ ملک و ملت کے سوداگروں کو اسی طرح عیاں کیا جائے گا، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کوئی بھی کام مالی تعاون کے بغیر زیادہ دنوں تک جاری رہے مشکل ضرور ہے، وہ افراد جو ایسے امور انجام دے رہے ہیں ان کیلئے مالی فراہمی بہت ضروری ہے،بندہ چونکہ ابتداءسے ہی ان کے گروپ کا حصہ ہے، اس لئے اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ باضابطہ انہیں کہیں سے مالی تعاون حاصل نہیں ہے، ملت ٹائمز کے ایڈیٹر مولانا شمس تبریز کا اور کوئی ذریعہ معاش بھی نہیں ہے، ان کی ساری توجہ اسی جانب مبذول ہے، اس لئے قوم کے مخیر حضرات جنہیں ہمیشہ اس بات کا گلہ رہا ہے کہ اپنا کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے، اب جب کہ ان کاموں کا بیڑا اٹھا لیا گیا ہے، اور اب تک کا نتیجہ بھی معنی خیز رہا ہے، اور دن بدن ترقی کی جانب رواں دواں ہے تو ہم سب کیلئے ضروری ہے کہ اس جانب بھی خاطر خواہ توجہ دیں۔مکمل تحریرکیلئے یہاں کلک کریں۔
نوجوان مصنف مولانا محب اللہ قاسمی نے اپنے پیغام میں لکھاہے:
ماشاءاللہ….اللہ تعالی مزید کامیابیوں سے ہم کنار کرے۔ آپ چاہیں تو ملت ٹائمز سے فیس بک لائیو پر موجودہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ماہرین کے ذریعہ ڈیبیٹ وغیرہ کا پروگرام بھی رکھ سکتے ہیں ویسے انٹرویو اور مہمان مقرر سے خصوصی بات چیت کا پروگرام بھی اچھا رہاہے۔
جمیعة علماءہند کے میڈیا کوڈینٹر مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی لکھتے ہیں :
ملت ٹائمز کو مبارک ہو۔ دو سال مکمل کے کمال کے سال رہے ہیں، ایک دو متنازع پوسٹ کو چھوڑ کر، اس موقع پر تاسیسی تقریب کرنی چاہیئے۔
نوجوان صحافی وادیب مولانا نورالسلام ندوی رقم طراز ہیں:
دوسال کے مختصر عرصہ میں ملت ٹائمز نے اپنی مستحکم حیثیت بنائی ہے ۔آپ کو اور پوری ٹیم کو مبارکباد۔
جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے استاذ مفتی جنید احمد قاسمی لکھتے ہیں:
قلم ہر زمانے میں عظیم طاقت رہا ہے، ایسی طاقت جس کے سامنے بڑی بڑی طاقتوں کو سرنگوں ہونا پڑا۔ہندوستان کی آزادی میں بھی صحافت نے اہم کردار ادا کیاہے۔ملت ٹائمز ابھی کے چند سرگرم اور فعال نیز آن لائن زیادہ پڑھے جانے والے اخبارات میں سے ایک ہے۔نوعمر فاضل برادرم شمس تبریز قاسمی کی قیادت میں یہ اخبار تیزی کے ساتھ ترقی کے منازل طے کر رہا ہے، دو سال مکمل ہونے پر ہم اس کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
مولانا نسیم احمد مظاہری مہتمم دارالعلوم مرکز الاسلامی جامعہ نگر لکھتے ہیں:
ناچیز , ملت ٹائمز کے تمام احباب کو مبارکباد پیش کرتاہے , خصوصا برادرم شمش تبریز قاسمی صاحب قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے بحسن وخوبی اپنی منصفانہ مشن صحافت کو دوسال مکمل کیاہے ۔اللہ آپکو مزید ترقیات سے نوازے ۔
تازہ ترین میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر مولانا شاہنواز بدر قاسمی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھاہے :
ملت ٹائمزکے دوسال مکمل ہونے پرایڈیٹرجناب شمس تبریزصاحب سمیت پوری ٹیم کوتازہ ترین میڈیاگروپ کے تمام ممبران کی جانب سے دلی مبارکبادپیش ہے،ملت ٹائمزنے حالیہ چندمہینوں میں کئی اہم خبروں اور حقائق کوسامنے لانے کاکام کیاہے جس کیلے یقیناشکریہ کے مستحق ہیں،ہم سب کی دعاہےکہ ملت ٹائمزاسم بامسمی ثابت ہواوریوں پوری ایمانداری،دیانت داری،سچائی اورہمت وحوصلہ کےساتھ اپنی صحافتی ترجمانی کاحق اداکرتارہے،ایک مرتبہ پھر شمس بھائی کومبارکباد ۔
مولانا جاوید ندوی لکھتے ہیں:
قابل مبارک آباد ہیں آپ جو ایسے ناموافق حالات میں اس موضوع پر کام کررہے ہیں اللٰہ جزائے خیر دے آپکو اور مزید کامیابیوں کامرانیوں سے نوازے ہمت و حوصلہ عطا فرمائے
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی میں زیر تعلیم اور نوجوان فاضل محمدقمر رضی لکھتے ہیں:
ماشاءاللہ سن کر کافی خوشی ہو رہی ہے ہمارے عزیز دوست ۔اللہ رب العزت کے بارگاہ میں یہی دعا ہے کہ اللہ آپ کے عزائم کو بلند رکھے اور آپ کے ان خدمات کو دن دگنی رات چوگنی ترقیات سے نوازے آمین یارب العالمین۔
مومن سراج لکھتے ہیں:
اگر یہ کہا جائے کہ دنیا کا واحد اخبار ہے جو سچ اور صحیح لکھتا ہے تو مبالغہ نہیں ہوگا اگر انسانیت کے ناطے کوئی غلطی سرزد ہوجاتی ہے تو فورا وضاحتی بیان بھی آجاتا ہے۔قابل مبارکباد ہے پوری ٹیم جس نے امت کی صحیح رہنمائی کی
اوکھلا ہیڈ لائنز کے ایڈیٹر شہاب الدین یعقوب لکھتے ہیں:
بہت بہت مبارکباد !اللہ تعالی آپ پر اپنا فضل فرمائے اور مزید کامیابیاں عطاءفرمائے ۔ملت اسلامیہ اور ملک کے تئیں آپ عظیم خدمات انجام دے رہیں۔

مولانا ارقم ندوی نے لکھاہے :
ماشاءاللہ بہت مبارک۔ اس وقت جب کہ پورا میڈیا جھوٹا اور بدعنوان ہوچکا ہے اور اسلام مخالف رویہ اپنائے ہوئے ہے، یقیناً قابل ستائش اقدام ہے، اللہ تعالیٰ اس طرح کی تمام کوششیں کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے. اور حفاظت اور مدد فرمائے۔ آمین۔
دبئی میں مقیم معروف عالم دین مولانا شفیق قاسمی نے لکھاہے :
اس دوسالہ صحافتی سفر اور غیر معمولی کامیابی کے لئے میں خاص کر ایڈیٹر ملت ٹائمز جناب شمس تبریز قاسمی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اللہ ملت ٹائمز کو مزید وسعت بخشے۔قارئین و ناظرین سمیت پوری ٹیم کو اس کامیاب دوسالہ سفر طے کرنے کے لئے مبارکباد۔
شیخ اسامہ ملت ٹائمز کے فیس بک پیج پر لکھتے ہیں ملت ٹائمز تھوڑا سا خود کو ڈیجیٹل بنانے کی کوشش کرے انشاءاللہ بہت فائدہ ہوگا ۔

نوجوان شاعر احمد صدیقی لکھتے ہیں:
اس دوسالہ صحافتی سفر اور غیر معمولی کامیابی کے لئے میں خاص کر ایڈیٹر ملت ٹائمز جناب شمس تبریز قاسمی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اللہ ملت ٹائمز کو مزید وسعت بخشے۔قارئین و ناظرین سمیت پوری ٹیم کو اس کامیاب دوسالہ سفر طے کرنے کے لئے مبارکباد۔
مرکز المعارف ایجوکیشن ریسرچ سینٹر دہلی برانچ سے وابستہ فتی جاوید احمد قاسمی لکھتے ہیں:
تہِ دل سے مبارکباد، بہت خوشی کا مقام ہے، رب کریم مزید ترقیات سے نوازے. خدا کرے ملت ٹائمز دیانت دارانہ صحافت کی ایک قابلِ تقلید مثال بن کر ابھرے۔
نفیس اختر لکھتے ہیں:
بے شمار مبارکباد اور مزید ترقیات کا دعاءگو ہوں اس امید کے ساتھ کہ ملت کی ترجمانی کرتا رہے گا ملت ٹائمز۔
جامعہ فاطمہ الزہر ململ مدھوبی بہار کے بانی ومہتمم مولانا فاتح اقبال ندوی لکھتے ہیں:
بہت بہت مبارک ہو شمس بھائی اللہ آپ کے کاوشوں کو قبول فرمائے آمین
ایم آئی ایم کے سرگرم رکن حافظ سیف لاسلام لکھتے ہیں:
ملت ٹائمز کے سبھی احباب مبارکباد کے مستحق ہے خاص طور حضرت مولانا مفتی محمد شمس تبریز صاحب قاسمی۔۔۔۔۔ اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہو اللہ تعالٰی حضرت کو سلامت رکھے اور مزید ترقیات سے نوازے۔
نوجوان صحافی اشرف جمشید نے لکھاہے :
ملت ٹائمز کو دو سال مکمل ہونے پر پوری ٹیم بالخصوص اسکے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی صاحب کو دلی مبارکباد۔۔۔۔

مولانا احمد سیماب ندوی لکھتے ہیں:
ماشاء اللہ اللہ اپ کی چہار جانب سے نصرت و مدد فرمائیں اور مزید ترقی عطا فرمائے
رحمان سعید لکھتے ہیں :
مبارکباد قبول کریں شمس بھائی….آپ اور آپکی ٹیم نے میری معلومات کی حد قابل قدر کوشش کی ہے….. ان شا اللہ اسی طرح کوشش کرتے رہیں گے۔
محمد خلیق الرحمن لکھتے ہیں:
ملت ٹائمز کے سبھی احباب مبارکباد کے مستحق ہے خاص طورپر شمس تبریز صاحب کو۔۔۔۔۔ اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہو اللہ تعالی آپکو کو سلامت رکھے اور مزید ترقیات سے نوازے۔
مولانا ابوالکلام آزاد ساحر قاسمی صدر آل انڈیا اصلاحی مجلس علماءائمہ فاونڈیشن (ہند ) نے لکھاہے ۔
ملت ٹائمز کی خدمات قابل ستائش ہیں تعریفیں تو اور بھی احباب نے سنہرے الفاظ میں کئے ہیں
مگر بندہ اتنا ضرور کہناچاہتا ہے کہ افشاء حق اور بیان صدق وصفا کانام شمس تبریز اور ملت ٹائمز ہے۔
اللہ ہل من مزید کے مصداق بناکر شروروفتن سے محفوظ فرمائے آمین۔
عبدالکبیر لکھتے ہیں ۔
بہت بہت مبارک ہو ،ملت ٹائمز کے پلیٹ فارم سے خلق کو حقائق سے لمحہ لمحہ آگاہ کرنے کے لیے ہم بہ صمیم قلب آپ کے ممنون ہے ،اللہ اس کاروان کو اپنی امان میں رکھے۔
مولانا مجاہد الاسلام قاسمی لکھتے ہیں:
عزیزی مولانا شمس تبریز قاسمی سلمہ اللہ مزید ترقیات سے نوازے ۔آپ کے ذریعہ علماء اہل حق دیوبند کی ترجمانی ہورہی ہے ۔اور وہیں ہمارے گاوں رائے پور کی نیک نامی بھی۔اسلئے گاوں کے علماءکی طرف سے آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
مولانا سہیل احمد قاسمی صدر مجلس العلماءلکھتے ہیں:
ملت ٹائمزکی پوری ٹیم قابل تحسین وقابل تعریف ہے، دل سے مبارکبادپیش کرتاہوں، خصوصابے لوث وبیباک صحافی قلمکارتاجدارصحافت مولاناشمس تبریزقاسمی کوجنھوں نے اتنی قلیل مدت میں ملت کی ترجمانی کرتے ہوئے ملت ٹائمزکوبام عروج پرپہونچایا اللہ تعالیٰ موصوف کے قلم میں اورتقویت عطافرمائے اورمزیدترقیات سے نوازے۔
غلام مصطفے مسولدار نے لکھاہے :
لحمداللہ!ملت ٹائمز دور حاضر کا بیباک اخبار۔ہے جس کو قارئین ملک ہندوستان وبیرون ممالک جیسے سعودی عرب۔دبئی۔قطر۔عمان۔بحرین جیسے دیگر ممالک میں۔فیس بک۔یو ٹیوب۔۔کے ذریعے اپنے وطن عزیز کی خبریں پڑھ رھے ہیں۔اللہ اس اخبار کو نظر بد سے بچائے آمین۔دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاءفرمائے آمین۔
پاکستان کے نوجوان اسکالر اوروزنامہ نئی بات کے مستقل کالم نگار محمد عرفان ند یم نے ملت ٹائمز کی دوسری سالگرہ پر باضابطہ ایک کالم لکھاہے جسے یہاں کلک کرکے پڑھاجاسکتاہے ۔
قطر سفارت خانہ دہلی کے میڈیا کوڈینٹر عظیم انور خان لکھتے ہیں:
ملت ٹائمز کے ایڈیٹر اور اس کی پوری ٹیم قابل مبارکباد ہے ،ایک ایسے وقت میں خبروں کے پیش کرنے میں جانب داری سے کام لیا جاتاہے ،حقائق کو چھپایا جاتاہے ،پیسہ کی بنیاد پر جرنلز کی جارہی ہے ملت ٹائمز نے حقیقی اور سچائی پر مبنی صحافت کا نمونہ پیش کیاہے ۔ خاص طور پر عالم اسلام کی خبروں کو یہاں سب سے زیادہ اہتمام سے پیش کیا جاتاہے ۔دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔
عبیدالرحمان لکھتے ہیں:
ملت ٹائمز کے دوسال مکمل ہونے پر پوری ٹیم اور خاص کر مولانا شمس تبریز قاسمی کوتہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،ملت ٹائمز دور حاضر کا بیباک اخبار ہے۔اللہ اس اخبار کو نظر بدسے بچائے ئے آمین!دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاءفرمائے آمین۔
عثمان سیف نے لکھا ہے :
ملت ٹائمز یقینا صحیح خبریں نشر کرتا رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح حقائق کو بلا خوف و خطر پیش کرتا رہے گا۔ اسکے تمام کارکنان کو دلی مبارکباد۔

شیخ شیخ کے نام سے ایک یوزر نے لکھاہے :
مولانا شمس صاحب آپ اپنے کام کا دائرہ اور مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور پورے ہندوستان کے ہر ضلع اور ایک ایک دیہات میں آپکے نمائندے ہو تاکہ حالات حاضرہ پر آپکی پوری مضبوطی کے ساتھ پکڑ ہو اور میں آپکا ساتھ دینے کے لئے تیار ہو ںان شاءللہ.

سولاپورسے محترمہ شاہین سلطانہ لکھتی ہیں:

ملت ٹائمز میں مستقل پابندی کے ساتھ پڑھتی ہوں، یہاں تعلیمی ،سماجی اور بنیادی ایشوز کو سب سے زیادہ جگہ دی جاتی ہے ،مسلمانوں کے مسائل اور ملی ایشوز کوہائی لائٹ کرنا اس اخبار کی نمایاں خصوصیت ہے ، اسے پڑھتے وقت ایسا لگتاہے کہ یہاں کام کرنے والے ایک مشن کے تحت کام کررہے ہیں،ان کا مقصد صرف صحافت نہیں بلکہ اس کے پس پردہ عظیم مقاصد کارفرما ہیںاور ان چیزوں کو اجاگر کرتے ہیں جس کی طرف مین اسٹریم میڈیا کی کوئی توجہ نہیں ہوتی ہے ۔میں شکر گزار ہوں اس کے اخبار کے نمائندہ جناب عمران انعام دار کی جن کی وجہ سے میرے مضمون کو یہاں جگہ دی گئی ۔ملت ٹائمز اور اس کی پوری ٹیم کیلئے میر ی جانب سے نیک خواہشات ۔
عبد الحق نام کے ایک فیس بک یوز رنے لکھاہے :
اللہ پاک مزید ترقی و مقبولیت سے نوازے، اور اسے امت مسلمہ بالخصوص ہندی مسلمانوں کا سچا پکا ترجمان بنائے .
اس کے علاوہ بھی مبارکباد کے بہت سارے پیغامات ہیں جس کا اس مختصر سی رپوٹ میں لکھنامشکل ہے ،البتہ یہاں ان پیغامات لکھنے والوں میں سے کچھ کے نام لکھے جارہے ہیں ۔

مشہور صحافی عبد النور شبلی بیورو چیف ہندوستان ایکسپریس۔مولانا ادریس امام وخطیب برطانیہ ۔۔محمد سلام خان مارکٹینگ منیجر روزنامہ خبریں۔مولانا نور علی سلیمان استاذ مدرسہ دعوة الاسلام پبلک اسکول تیور ضلع یمنانگر ہریانہ ۔سہیل اختر قاسمی نمائندہ روزنامہ انقلاب ۔ڈاکٹر ایلامشرا ۔نظام الدین رکن ایس ڈی پی آئی ۔اشرف علی بستوی ایڈیٹر ایشاءٹائمز۔مولانا مجتبی حسین قاسمی گجرات ۔ مولانا حماد غزالی قاسمی منیجنگ ڈائریکٹر راحت نواز تیل کمپنی۔مولانا عیسی زاہد قاسمی بنگلور۔مولانا انس عباد قاسمی ۔ڈاکٹر عبدالقادر شمس مولانا عمران صدیقی ندوی ممبئی ۔مفتی سراج الدین قاسمی پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی حیدر آباد ۔ مولانا سعد احمد رکن جدیو۔نوجوان شاعر جمیل اختر شفیق ۔ محترمہ فوزیہ مالیگاﺅں ۔شہنواز بدرقاسمی۔ ۔محمد عظیم الدین عمان۔محترمہ ٹی این بھارتی۔غفران آفریدی روزنامہ راشٹریہ سہارا۔خرم نمائندہ ای ٹی وی ۔شہناز انجم۔احسان دانش ۔تقی احمد ممبئی۔مولانا عمر فاروق قاسمی ۔فیصل نذیر ریسر اسکالرچ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی ۔مولانا احمد بن نذر۔منصور عالم عرفی تازہ ترین ریڈیو سروس۔ جاوید رحمانی ایڈیٹر روزنامہ سائبان ۔مولانا توصیف عالم قاسمی ۔مولانا عبد الرحمن تیمی ۔ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ انقلاب ۔مولانا یاسر شاہد ۔ڈاکٹر سرفراز شبنم۔نوجوان ادیب سلیم شوق پورنوی ۔مولانا افسرخان قاسمی ۔قاری شہاب الدین ممبئی ۔مولانا امانت اللہ قاسمی ۔مولانا خالد حسین قاسمی مولانانوشادزبیر ملک۔ مولانا نسیم احمد مظاہری۔مولانا جاوید ندوی۔محمد قمر رضی۔مولانا شفیق قاسمی۔مولانا آزاد قاسمی نوادہ۔قاری فاروق جامعی ۔محمد قاسم شاہد قاسمی ۔ کلیم اختر شفیق۔ڈاکٹر نیلم غزالہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ ۔ڈاکٹر ممدوحہ ماجد رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ ۔محمد چاند سکریٹری کانگریس یوتھ دہلی ۔افتخار مجاہد ۔محمد عمران ، ابوسفیان۔مولانا اویس سالم ندوی ۔مولانا ابراہیم ۔اظہر صدیقی۔قاسمی ابرار۔منظر عمران ۔مولانا عبد الصمد قاسمی ۔ مولانا فاتح اقبال ندوی ۔ڈاکٹر ضویا عائشہ ۔ایڈوکیٹ نازیہ الہی خان۔مولانا حفظ الرحمن قاسمی ۔مفتی جاوید اقبال قاسمی ۔مولانا نورالسلام ندوی ۔افروز احمد ۔جعفر امام ۔احمد فوزان ۔حافظ ہاشم ۔ولی اللہ خان۔سینئر صافی اشرف استھانوی ۔احمد سعد۔قمر تسلیم ۔ارشد احمد ۔ممتازخان ۔مولانا عمیر احمد ۔محمد سلمان اسجد۔محمد اعجاز قاسمی ۔شیخ نوشاد صدیقی۔نوشاد عالم چشتی۔احمد علی صدیقی۔ سید ثاقب گیلانی ۔نظر الاسلام۔سینئر صحافی سید احمد قادری۔سید ضیاءالرحمن ۔ذکاءاللہ خان ۔امداد اللہ سعید ۔ محمد قاسم اوجھاروی۔شاعرہ رخشاں ہاشمی ۔محترمہ ناظمہ پروین ۔محترمہ شبنم صدیقی ۔حسین رہبر رضوی۔مولانا امتیاز احمد ندوی ۔فرقان حمید ۔مولانا صدام قاسمی ۔محمد اویس۔محمد احمد۔ارشد احمد۔ریاض احمد ۔امدادالاسلام قاسمی ۔منظر امان ۔اکبر خان ۔آصف اقبال ۔محمد فیروز۔جاں نثار مرغوبی ۔فد ا حسین قاسمی ۔قمر صدیقی۔محمد عارف اقبال ۔عفیف اللہ قاسمی۔ بلال احمد قاسمی ۔ڈاکٹر منو رعالم ۔عبید الرحمن ۔وجہیہ اللہ ملک ۔محمد البراز قاسمی ۔محمد بدر ۔شیخ افضل۔ڈاکٹر ذوالفقار مدنی ۔محمد مہتاب۔ سرو ر احمد ۔عفیف للہ قاسمی ۔محمد جنید قاسمی۔فیض اکرم قاسمی۔ محمد سلمان دہلوی ۔مولانا یاسین قاسمی لونی۔قاری سلیم رشیدی مہتمم درالعلوم حسینہ اوکھلا ۔ابو الحسن ۔ثاقب ہاشمی ۔فیروز خان ۔آصف ندوی ۔ابو انصاری۔عبد اللہ الہندی ۔مولانا عاشق الہی ۔مولانا منصور قاسمی ۔شیخ قریش۔شاہد نصیر ۔نظیر الحق۔ظہیر قاضی۔نظر الاسلام ۔خالد سیف اللہ ۔ندیم عالم ۔عامر کاظمی۔مزمل تمبولی۔اسد حسین ۔حسین احمد ۔عبد العزیز خان ۔کلیم قاسمی ۔شاہد حسین ۔مولانا خورشید عالم ندوی ۔امان اللہ شیخ۔سید محی الدین امجد۔خان عبد اللہ ۔نوجوان شاعر اسد بستوی ۔عزیز خان ۔ابوذر خان گیاوری۔شہنواز عالم ۔فرم اللہ قاسمی ۔محمد احراراللہ ۔محمد موسی ندوی ۔شاکر حسین ۔محمد احسان ۔مناظر شیخ۔اویس انصاری ۔محمد عفان ۔ارشاد خان ۔لئیق الدین صدیقی۔سید علیم ۔مولانا فضل الرحمن ندوی ۔مولانا رضوان ندوی ۔فضل الرحمن ۔عطاءاللہ امجد۔زین خان۔محمد شارق ۔ابوبکر لشکر ۔سیف اللہ خان ۔رحمت اللہ رین ۔امداد پٹھان ۔شاہد۔سراج احمد۔محمد نسیم ندوی ۔طارق فلاحی ۔محمد حسان غازی۔محمد ناصر قریشی۔فاروق انصاری۔تہذیب احمد ۔انیس الرحمن ۔شمس تبریز ۔گلزار صدیقی۔محمد جمیل ۔نیاز احمد ۔عبد الرحمن ۔انوار حسین شلمارہ ۔فیضا علی ۔محترمہ طلعت سلطانہ بنگال۔قاری عمران فلاحی۔انیس الرحمن انیس۔شعیب رضی ۔محمد شرف الدین ۔محمد عادل خان ۔ظفر امام ۔عظیم الشان خان۔محمد امجد خان۔مرزا شعیب۔وسیم شیخ ۔حسین خان ۔برکت قاسمی ۔وثیق الرحمن ،سلطان اختر ۔طیب خان ۔نیاز انصاری ۔