تعلیمی میدان میں اجمل سی ایس آر کا ایک اور نمایاں اقدام ، مرکز المعارف کے37ویں انگلش میڈیم اسکول کا افتتاح

ہوجائی: 2؍فروری (ملت ٹائمز)
اجمل سی ایس آر کی نمایاں تنظیم مرکز المعارف نے تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے ایک اور انگلش میڈیم اسکول کا افتتاح کیا ہے اور اس طرح مرکز المعارف کے انگلش میڈیم اسکولوں کی تعداد اب 37 ہوگئی ہے۔ جبکہ مرکزلمعار ف کے تحت چلنے والے کالجز،اسلامی ،تعلیمی تحقیقی ادارے اور دیگر کام اس کے علاوہ ہیں ۔مرکز المعارف کا یہ اسکول ہوجائی ضلع کے لنکا علاقے میں وقع ادالی گاﺅں میں شروع کیا گیاہے ۔
اسکول کی افتتاحی تقریب میں ہوجائی کے ڈپٹی کمشنر منبیندرا پرتاپ سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میںمرکز المعارف کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ معیاری تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ امید وابستہ ہے کہ مستقبل میں یہاں پڑھنے والے بچے ملک کے اے پی جے عبد الکلام بنیں کے ۔ معروف اسلامی اسکالر اور مرکز المعارف ممبئی کے ڈائریکٹر مولانا برہان الدین قاسمی نے بطور مہمان اعزاز اسکول کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ تعلیم ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے اور اس کیلئے معیاری اسکولوں کا قیام بیحد ضروری ہے ۔ انہوں نے تعلیمی میدان میں مرکز کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ 37 واں انگلش میڈیم اسکول ہے جہاں بڑی تعداد میں طلبہ تعلیم حاصل کررہے ،اس طرح کے اسکول کا قیام پورے ملک میں ضروری ہے اور مختلف علاقوں کی سرکردہ شخصیات کو اپنے خطے میں معیاری اسکول کے قیام پر مکمل توجہ دینی چاہیئے ۔
اس موقع پر مرکز المعارف کے جنرل سکریٹری خلیل الرحمن لاسکر ،مولانا پرویز عالم قاسمی ،مرکزاسکول بورڈ کے کوڈینیٹر ڈاکٹر رضی احمد قاسمی سمیت متعدد لوگ تھے ۔