پٹنہ یونیورسٹی طلبہ یونین الیکشن میں اے آئی ایم آئی ایم کا بھیم آرمی کے ساتھ عظیم اتحاد

پٹنہ: (ملت ٹائمز؍احمد صدیقی،)

پٹنہ یونیورسٹی میں طلبہ یونین کا الیکش ۷فروری کو ہونے جارہا ہے جس میں اے آئی ایم آئی ایم نے پہلی بار قسمت آزمانے کا فیصلہ لیا ہے۔ مجلس نے اسی کے پیش نظر بھیم آرمی سے عظیم اتحاد کرکے یونیوسٹی میں ہو رہے الیکشن میں کھلبلی مچا دی ہے خود صرف ایک سیٹ لیکر بھیم آرمی کو تین سیٹ سے امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد یونیورسٹی میں جئے بھیم اور جئے میم کی گونج سنائی دینے لگی۔ مجلس نے طلبہ یونین کے صدر عہدہ کے لئے محمد سفیان کو جبکہ بھیم آرمی نے جنرل سکریٹری سمیت دو مزید اہم سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان کیا۔