ہر ایک کو اپنے مذہبی عقائد کے اظہار کا مکمل حق ہے۔ میں ہندو ہوں ہولی مناؤں گا: یوگی آدتیہ ناتھ

لکھنو: 24؍فروری (ملت ٹائمز )
ہولی منانے کیلئے بھگوان کرشنا کی جنم بھومی متھرا پہنچے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے سنیچرکی صبح کیشو مندر اور بھاگوت بھون کے درشن کئے۔ اس دوران سی ایم نے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ کچھ خامیاں انہیں نظر آئیں تو انہوں نےسکیورٹی اور سہولیات بڑھائے جانے کےبارے میں بات کہی ۔
جب صحافیوں نے پوچھا کہ یوگی نے دیوالی ایودھیا میں منائی،ہولی برسانا میں ۔اب عید کہاں منائیں گے۔ اس کے جواب میں سی ایم نے کہا۔ “میں ہندو ہوں، ہر ایک کو اپنے عقائد کو ظاہر کرنے اور مذہبی آزادی حاصل کرنے کا حق ہے اور وہ حق مجھے بھی ہے”۔
عید منانے کے سوال پر سی ایم یوگی نے کہا، “میں ہندو ہوں ہر ایک کو اپنے عقائد کو ظاہر کرنے اور مذہبی آزادی حاصل کرنے کا حق ہے اور وہ حق مجھے بھی ہے”۔
یوگی نے کہا کہ “میں نے گزشتہ 11 مہینے میں نہ کسی کو عید منانے سے روکا اور نہ ہی کرسمس منانے سے ۔ سبھی اپنے طریقے سے اپنے عقیدے، مذہبی تہوار کو مناتے ہیں۔مذہبی آزادی کا حق سبھی کو ہے۔ اسی طرح سیاحت کے نقطہ نظر سے بین الاقوامی سطح پر ترقی کرنے کا اختیار بھی ہم سب کو ہے۔